منگل , 20 اگست 2019

دہشت گرد گروہ شام میں قیام امن میں رکاوٹ ہیں، ترک وزیر اعظم

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ علاقے کے ملکوں کے لئے مشترکہ خطرہ شمار ہوتے ہیں۔ انقرہ میں اردن کے وزیراعظم ہانی الملقی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بن علی یلدرم نے کہا کہ شام اور خطے کا امن غارت کرنے والے دہشت گرد گروہ، خطے کے تمام ملکوں کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ خطے میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کے خلاف کسی امیتاز کے بغیر، بلاتفریق کارروائی کی جانا چاہیے۔
ترک وزیر اعظم نے دہشت گردی کے سدباب کے لیے خطے کے ملکوں کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ترک وزیر اعظم کا یہ بیان، ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کی حکومت غلط علاقائی پالیسیوں کے تحت دہشت گرد گروہوں کی حمایت کر کے شام کے بحران میں شدت پیدا کرنے کا سبب بنی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران میں جدید ترین سپر کمپیوٹر کی تیاری

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی ماہرین نے جدید ترین سپر کمپیوٹر کی تیاری کا کام شروع کر …