ہفتہ , 24 اگست 2019

ترکی: ہیلی کاپٹر حادثے میں 7 افراد ہلاک

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی کے شہر استنبول میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 4 روسی کاروباری شخصیات سمیت 7 بزنس مین ہلاک ہوگئے۔یہ ہیلی کاپٹر ادویات اور گھریلو مصنوعات بنانے والے گروپ ’اِکزاسیباسی‘ کی ملکیت تھا۔ جس میں اس کمپنی کے چیف آپریشنز سمیت 4 روسی بھی مارے گئے۔ہیلی کاپٹرز کمال اتاترک ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہائی وے پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔قبل ازیں حکام کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر ٹیلی وژن ٹاور سے ٹکرانے کے بعد ہائی وے پر گر کر تباہ ہوا، تاہم ضلعی گورنر کا کہنا تھا کہ وہ اس کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران یک طرفہ طور پر ایٹمی معاہدے کی پابندی کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتا، صدر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت حسن روحانی نے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی …