تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نےجامع ایٹمی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کا کہنا تھا کہ جامع ایٹمی معاہدے پر پوری دانشمندی کے ساتھ عملدرآمد کیے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کے ایران کے حق میں اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔
آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے تیل اور گیس کے صحیح استعمال کی ضرورت پر بھی زوور دیا۔ انہوں نے کہاکہ تیل ایک قومی سرمایہ ہے اور ہمارے ہاتھ میں آئندہ نسلوں کی ایک امانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیل کے بارے میں مناسب منصوبہ بندی کی جائے اور اس بات کی اجازت نہ دی جائے کہ دشمن تیل کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کر سکے۔