منگل , 28 جنوری 2020

ترکی نے 1200 کردوں کا قتل عام کیا ہے،ٹرائل کیا جائے:ہسپانوی اخبار

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ہسپانوی اخبار ’’نوتیسیاس دی الفا‘‘نے کہا ہے کہ کردباشندوں کیخلاف ترکی بربریت جاری ہے اور ترکی نے محض 17مہینوں میں 1200کردباشندوں کو قتل کیا۔ رپورٹ میں ترکی کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کی تاکید کی ہے جس پر ترکی کیخلاف عالمی مقدمہ چلنا چاہیے۔
اخبار کا مزید کہنا تھا کہ اقوام ِ متحدہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے ترک حکومت نے ترکی کے جنوب مشرق میں کردوں کا قتل عام کیا ہے مگر ترک صدر رجب طیب اردگان تمام رپورٹس کو جھٹلا رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ اور ترکی کے مابین لیبیا میں فائر بندی پر اتفاق

انقرہ: بات چیت میں شام اور لیبیا کی صورتحال سمیت برلن سربراہی اجلاس کے معاملات …