بدھ , 18 جنوری 2017

کاروبار

نجکاری کمیشن ؛ پاکستان اسٹیل ملزکو30 سال کیلیے لیزپردینے کی منظوری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) نجکاری کمیشن بورڈ نے پاکستان اسٹیل ملز کو30 سال کیلیے لیز پر دینے اوراسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائززبینک کے حکومتی شیئرزفروخت کرنے کی منظوری دے دی، سندھ انجینئرنگ لمیٹڈکونجکاری پروگرام کی لسٹ سے خارج کرنے کی درخواست موخرکردی اوراس کیلیے اعلی سطح کی کمیٹی قائم کردی جبکہ شالیمارریکارڈنگ اینڈ براڈکاسٹنگ کمپنی لمیٹڈ کونجکاری پروگرام کی فہرست سے ...

مزید پڑھیں »

کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا جائزہ لینے چینی سرمایہ کار پہنچ گئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی سرکلر ریلوے کے احیا کے لیے غیرملکی خصوصاً چینی سرمایہ کاروں کی غیر معمولی دلچسپی اور سرمایہ کاری کی پیشکش حوصلہ افزا اور خوش آئند ہے، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے آج اپنے دفتر میں چین کے سر مایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا، ...

مزید پڑھیں »

بلوچستان حکومت کا روس سے ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت بلوچستان نے روس کی ایک کمپنی کے ساتھ ہیلی کاپٹر خریدنے کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی جس کے بعد ہیلی کاپٹر کی فراہمی آئندہ ماہ ہونے کی امید ہے۔روس کے نشریاتی ادارے’تاس‘کے مطابق حکومت بلوچستان اور روس کی کمپنی’رشین ہیلی کاپٹرز‘کے درمیان پہلے سول معاہدے کے تحت ایک ایم آئی 171 ہیلی کاپٹر کا ...

مزید پڑھیں »

دنیا کے 79 ترقی پزیر ممالک میں پاکستانی معیشت 52 ویں نمبر پر ہے،عالمی اقتصادی فورم کی رپورٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی اقتصادی فورم کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 79ترقی پزیر ممالک میں سے پاکستانی معیشت بھارت سے 8 درجے بہتر ہے اور ترقی پزیر ممالک کی معیشتوں میں پاکستان کا شمار 52 ویں جبکہ بھارت کا شمار 60 نمبر پر ہوتا ہے۔ ڈبلیو ای ایف کی انکلیو سو گروتھ اینڈ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2017ءکے مطابق دنیا کے ...

مزید پڑھیں »

انرجی سیکٹر کا گردشی قرضہ 320 ارب پر منجمد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزارت پانی و بجلی نے پچھلے کئی سال سے مسلسل بڑھنے والے گردشی قرضے پر قابو پاتے ہوئے اسے گزشتہ3 سال کے دوران 320 ارب تک روک لیا ہے، حکومت نے2013ء سے قبل ماہانہ 15 ارب روپے کے حساب سے بڑھنے والے گردشی قرضے کونہ صرف روکابلکہ بجلی کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری ہوئی ...

مزید پڑھیں »

پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں اربوں روپے کی انڈر انوائسنگ کا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ اور باہمی تجارت میں اربوں روپے کی انڈر انوائسنگ (ٹیکس و ڈیوٹی سے بچنے کیلیے مصنوعات کو کم ظاہر کرنا) کا انکشاف ہوا ہے، سب سے زیادہ انڈر انوائسنگ لیدر کے جوتے، چائے کی پتی، پرفیوم، کاسمیٹکس، بجلی اور کھیلوں کے سامان سمیت دیگر اشیا پر ہو رہی ...

مزید پڑھیں »

پٹرولیم مصنوعات 4 روپے تک مزید مہنگی ہونے کا امکان، اعلان آج متوقع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 سے 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16جنوری سے ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پرجنرل سیلز ٹیکس کی شرح میں بھی اضافے کا امکان ہے، قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد ہی نئی قیمتوں ...

مزید پڑھیں »

دنیا کا مہنگا ترین قالین ، قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے شاپنگ فیسٹول میں دنیا کا مہنگا ترین قالین فروخت کے لئے پیش کردیا گیا ہےجسے خالص ریشم اور سونے سے تیار کیا گیاہے ۔یہ قالین تاریخی اعتبا ر سے 25سو سال پرانا ہے جس پرچار اعشاریہ دو کلو گرام سونا استعمال ہوا ہے اور اسکی موجودہ قیمت 50لاکھ درہم ...

مزید پڑھیں »

ٹیکسٹائل انڈسٹری پراضافی ٹیکس غیر قانونی قرار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہورہائیکورٹ نے ٹیکسٹائل انڈسٹری پر 2 فیصد اضافی ٹیکس غیر قانونی قرار دے دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری سے سیلز ٹیکس کی دفعہ4 کے تحت ہی ٹیکس لیا جا سکتا ہے ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے یونی ڈائینگ سمیت دیگر ٹیکسٹائل ملز کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست ...

مزید پڑھیں »

اوگرا نے 10 کمپنیوں کو ملک بھر میں نئے پٹرول پمپس کی تعمیر سے روک دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) اوگرا نے دس آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ملک بھر میں نئے پٹرول پمپس کی تعمیر سے روک دیا۔ پی ایس او اور شیل کو صرف سندھ میں پٹرول پمپس لگانے کی اجازت ہوگی۔ اوگرا ذرائع کے مطابق ٹوٹل، پارکو، اٹک پٹرولیم، بائیکو، باقری، حسکول، عسکرآئل، ایڈ مور، سیزآئل اور گیس اینڈ آئل پر ملک بھر میں ...

مزید پڑھیں »