ہفتہ , 25 فروری 2017

کاروبار

پی آئی اے کی پروازیں بند ہونے کا خدشہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان انٹر نیشنل ائر لائنز کی آئے روز نئی سے نئی خبریں سننے کو ملتی ہیں ۔ اب سعودی عرب سے خبر آئی ہے کہ سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پروازیں روکنے کی دھمکی دیدی ہے، تاہم پی آئی اے حکام نے اس دھمکی کے بعد ...

مزید پڑھیں »

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کالا دھن پکڑنے والی معلومات کے پراجیکٹ پر اتفاق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان ٹیکس چوری پکڑنے اور کالادھن بیرون ملک منتقل کرنے والے پاکستانیوں کے بارے میں خودکار معلومات کے تبادلے کے پائلٹ پراجیکٹ پر اتفاق ہوگیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے اوای سی ڈی کا ممبر بننے کے بعد پہلا پائلٹ پروجیکٹ برطانیہ کے ساتھ کیا جارہا ہے جس کیلئے گذشتہ ...

مزید پڑھیں »

سعودی عرب کا ترسیلات زر پر ٹیکس عائد نہ کرنے کا فیصلہ

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی وزارت خزانہ نے تارکین وطن کی جانب سے اپنے ممالک کو بھیجی جانے والی رقم پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کردی۔اس سے قبل سعودی عرب کی مجلس شوریٰ نے غیر ملکی افراد کی جانب سے اپنے آبائی ممالک کو بھیجی جانے والی رقوم پر چھ فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی تھی۔ مجلس ...

مزید پڑھیں »

گیلکسی نوٹ 7کے پھٹنےکی وجہ خراب بیٹری قرار

سیؤل (مانیٹرنگ ڈیسک )اسمارٹ فون تیار کرنے والے ادارے سیم سنگ نے گیلکسی نوٹ سیون کے پھٹنےاورآگ لگنےکی وجہ صرف اور صرف خراب بیٹری کو قرار دے دیا ۔گزشتہ سال سیم سنگ کے تیار کردہ اسمارٹ فون گیلکسی نوٹ سیون میں اچانک آگ لگنے اور بیٹری پھٹنے کے واقعات پیش آئے تھے، جس کے بعد سیم سنگ نے نہ صرف ...

مزید پڑھیں »

تنخواہیں نہ ملنے پر پاکستان اسٹیل کے ملازمین سراپا احتجاج

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )منظوری ملنے کے باوجود ایک ماہ کی تنخواہ نہ ملنے اورلیز پر دینے کے معاملے پر خدشات دور نہ کرنے پر پاکستان اسٹیل کے ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پانچ روز قبل پاکستان اسٹیل کے ملازمین کے لئے 1 ماہ کی تنخواہ کی منظوری دی گئی تھی ، لیکن تاحال ادائیگی نہیں کی ...

مزید پڑھیں »

روس میں ٹرمپ کی تصویر والا ایک کلوگرام چاندی کا سکہ جاری

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک ) روسی عوام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت کا اظہار کرنے لگے۔ روسی کمپنی نے حلف برداری کی تقریب سے منسوب ٹرمپ کی تصویر والا ایک کلوگرام چاندی کا سکہ جاری کر دیا۔ کمپنی نے پانچ سونے کی آئٹمز بھی تیار کی ہیں جن پر ٹرمپ کی تصویر کندہ ہے۔ کمپنی کی جانب سے پانچ طلائی ...

مزید پڑھیں »

چینی کمپنی کے ساتھ داسو پراجیکٹ کا معاہدہ ختم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) 4 ارب 50 کروڑ ڈالر مالیت کے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے باضابطہ افتتاح سے قبل ہی واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے معاہدوں میں بنیادی نقائص کی وجہ سے چینی کمپنی کے ساتھ اپنے دو اہم معاہدوں کو ختم کردیا۔ رپورٹ کے مطابق واپڈا نے نے چائنا ریلوے فرسٹ گروپ (سی آر ایف جی) ...

مزید پڑھیں »

برآمدات میں اضافے کیلئے کراچی چیمبر کی کمیٹی کا اجلاس

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) برآمدات بڑھانے کے لیے کراچی چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی کے اجلاس میں وژن 2030 پر مشاورت ہوئی،اجلاس میں حکومت کے ایکسپورٹ پیکیج پر بھی غوروخوض کیا گیا۔ایکسپورٹ کی ذیلی کمیٹی نے وزیراعظم کے مراعاتی پیکیج کو قلیل عرصے کی دوا قرار دیا تاہم لمبے عرصے میں ایکسپورٹ کی بحالی کے لئے پیداواری لاگت کم کرنے کا مشورہ ...

مزید پڑھیں »

پاکستان ایڈیبل آئل درآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے: چیئرمین ٹڈاپ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین ٹڈاپ ایس ایم منیر کا کہنا ہے کہ سال 2017ء پاکستانی معیشت کے لیے بہترین ہو گا۔ گزشتہ نومبر میں پاکستان کی برآمدات 6 فیصد بڑھی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ٹڈاپ ایس ایم منیر کراچی کے مقامی ہوٹل میں جاری دوسری پاکستان ایڈیبل آئل کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ایس ایم منیر کا کہنا تھا کہ ...

مزید پڑھیں »

جاپان نے عالمی سطح پر بھارت کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان نے درآمدی سٹیل پر پابندیوں کے تناظر میں بھارت کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم سے رجوع کرنے کی دھمکی دی ہے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کی جانب سے درآمدی سٹیل پر پابندیوں کے باعث جاپان کی سٹیل کی برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور گذشتہ ایک سال کے دوران بھارت کو جاپانی سٹیل ...

مزید پڑھیں »