بدھ , 24 اپریل 2024

کاروبار

آئی ایم ایف کی شرط پر گیس کی قیمتوں میں 193 فیصد تک اضافے کا امکان

اسلام آباد: نگران حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ70کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کیلئے اقتصادی جائزہ پر مذکرات شروع ہونے سے پہلے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گیس قیمتوں میں آئندہ ماہ سے 193 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ قیمتیں بڑھانےکی سمری …

مزید پڑھیں »

عوام اور دکاندار 75روپے کے یادگاری نوٹ قبول کرنے سے خوفزدہ

کراچی: مرکزی بینک کی جانب سے پاکستان اور مرکزی بینک کی ڈائمنڈ جوبلی کے مختلف مواقع پر مختلف ڈیزائنوں کے حامل 75 روپے کے دو یادگاری کرنسی نوٹ جاری کیے گئے جو کہ ہر لحاظ سے بطور کرنسی استعمال کیے جانے کے قابل ہیں، لیکن عوام الناس میں اس حوالے سے کنفیوژن اور غلط فہمی پائی جاتی ہے اور اکثر …

مزید پڑھیں »

ہونڈا نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں سے متعلق وضاحت جاری کردی

کراچی:ہونڈا موٹرسائیکل نے اپنے دو ٹاپ ماڈلز ہونڈا سی ڈی 70 اور ہونڈا 125 ریگولر اور خصوصی ایڈیشن کی قیمتوں میں کمی سے متعلق وضاحت جاری کر دی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز میڈیا پر چلنے والی رپورٹس میں ہونڈا موٹرسائیکل کےدو ٹاپ ماڈلز ہونڈا سی ڈی 70 اور ہونڈا 125 کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کا دعویٰ کیا …

مزید پڑھیں »

بیجنگ: چینی کمپنی اور پاکستان ریفائنری کے مابین ڈیڑھ ارب ڈالر کا ایم او یو سائن

بیجنگ: چینی کمپنی اور پاکستان ریفائنری کے درمیان ڈیڑھ ارب ڈالر سرمایہ کاری کے ایم او یو پر دستخط ہوگئے، پاکستان ریفائنری کی پیٹرول کی پیداوار ڈھائی لاکھ سے بڑھ کر 16 لاکھ میڑک ٹن اور ڈیزل کی پیداوار 6 لاکھ سے 20 لاکھ میٹرک ٹن ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی پاکستان …

مزید پڑھیں »

پاکستان میں 90 فیصد کاشتکار ٹیکس نہیں دیتے، عالمی بینک

کراچی: عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 90 فیصد کاشتکار ٹیکس نہیں دیتے۔عالمی بینک نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے پاکستان میں 90 فیصد کاشتکار ٹیکس نہیں دیتے، وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث ٹیکس وصولی متاثر ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹیکس اصلاحات پر عملدرآمد سے معیشت میں ٹیکس …

مزید پڑھیں »

آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز سے منشیات اسمگلنگ کا انکشاف

اسلام آباد: آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز سے منشیات اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے11 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق تحقیقات میں مزید ملزمان کی شناخت بھی ہوئی ہے، گروہ سے منسلک افراد کا تعلق چاروں صوبوں سے ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اے این …

مزید پڑھیں »

پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 40 روپے کی بڑی کمی

اسلام آباد: پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 40 روپے کی کمی کردی گئی۔وزارتِ خزانہ کی جانب سے اعلان کردہ قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں40 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے جو اگلے 15 روز …

مزید پڑھیں »

پاکستان کی چین کو برآمدات میں 100 فیصد اضافہ

اسلام آباد: پاکستان کی چین کو برآمدات میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال ستمبر میں پاکستان کی چین کو برآمدات کی مجموعی مالیت 350 ملین ڈالر رہی۔ گوادر پرو کے مطابق ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر 2023 میں پاکستان …

مزید پڑھیں »

پٹرول آج 36 روپے لیٹر سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد: پٹرول کی قیمت میں آج 36 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے فی لیٹر کم ہونے کا امکان ہے۔پٹرول کی قیمت میں (آج) اتوار کو 36 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 36 روپے کمی سے 206 روپے فی لیٹر ہو گئی جبکہ …

مزید پڑھیں »

پٹرول کی قیمت فی لیٹر 300 روپے سے نیچے آنے کا امکان

اسلام آباد: تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پٹرول کی قیمت فی لیٹر 300 روپے سے نیچے آنے کا امکان ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آنے والے جائزے میں کم ہو کر 300 روپے سے نیچے آنے کا امکان ہے، اس کی وجہ تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی اور پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافہ …

مزید پڑھیں »