ہفتہ , 20 اپریل 2024

صحت

وزن کم کرنے والے انجیکشن پیٹ کے مسائل میں اضافہ کرسکتے ہیں، تحقیق

برٹش کولمبیا: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وزن کم کرنے والے انجیکشن کا استعمال پیٹ کے شدید مسائل کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے۔تحقیق میں ان انجیکشن (جن کو مٹاپے کے خلاف ایک گیم چینجر کے طور پر دیکھا جارہا تھا) کے سبب ذیا بیطس سے غیر متاثرہ افراد پینکریاٹائٹس، باول کی مزاحمت اور معدے کے …

مزید پڑھیں »

فصلوں پر چھڑکے جانیوالے دو کیمیکل بچوں کی دماغی صلاحیت کو متاثر کررہے ہیں، امریکی تحقیق

سان ڈیاگو: امریکی ماہرین کی ایک تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ فصلوں پر چھڑکی جانے والی دو دوائیں بچوں میں سیکھنے کے عمل میں مسائل سمیت یادداشت اور سماجی صلاحیتوں میں خرابی کا سبب بن سکتی ہیں۔ امریکا کی یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سان ڈیاگو کے محققین نے نوجوانوں کے پیشاب کے نمونوں اور ٹیسٹ پرفارمنگ اسکور کو …

مزید پڑھیں »

ماہرین نے دل کے مرض کی نئی قسم دریافت کرلی

بالٹیمور: محققین نے ایک نئے قسم کے مرض کے متعلق بتایا ہے جس سے ہر تین میں سے ایک فرد کو خطرہ لاحق ہے۔کارڈیو ویسکیولر-کِڈنی-میٹابولک سِنڈروم (سی کے ایم) گردے کے مرض، ٹائپ 2 ذیا بیطس اور موٹاپے جیسے تحولی امراض اور قلبی مرض کے درمیان تعلق کو بتاتا ہے۔ تکنیکی اعتبار سے یہ کوئی نیا مرض نہیں ہے لیکن …

مزید پڑھیں »

2050 تک فالج کے سبب اموات کی تعداد 1 کروڑ تک پہنچ جائے گی:تحقیق

جنیوا: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ 2050 تک فالج کے سبب ہونے والی اموات کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ سکتی ہے، جس سے زیادہ متاثر کم اور متوسط آمدنی والے ممالک ہوں گے۔لانسیٹ نیورولوجی جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ فالج کے سبب ہونے والی اموات کی جو تعداد 2020 …

مزید پڑھیں »

گہری نیند خون کی گردش سمیت مجموعی قلبی نظام کو بہتر بناتی ہے:تحقیق

زیوریخ، سوئیٹرزلینڈ: نیند انسانی زندگی کا ایک اہم پہلو ہے۔ گہری نیند مجموعی صحت کے لیے خاص طور پر اہم ہے۔ نیند کے اس مرحلے کے دوران دماغ تندرست ہوتا ہے اور باقی جسم بھی اس کے بعد تازہ دم ہوجاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ای ٹی ایچ زیورخ اور یونیورسٹی آف زیورخ کے محققین نے …

مزید پڑھیں »

ناخن کھانے کی عادت اور اس کے صحت سے متعلق خطرات

لندن:ناخن کھانے کی عادت جسے onychophagia کہا جاتا ہے، بچوں اور بڑوں دونوں کو ہوسکتی ہے۔ اگرچہ یہ بے ضرر معلوم ہوتا ہے لیکن ناخن کھانے کے طویل مدتی عادت صحت سے متعلق کئی ممکنہ خطرات ہوسکتے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں: انفیکشن: ناخن کھانے سے منہ میں بیکٹیریا اور دیگر جراثیم داخل ہو سکتے ہیں، ناخنوں، انگلیوں اور …

مزید پڑھیں »

ڈینگی چند ممالک میں وبا کی صورت اختیار کر سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

لندن:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے مچھروں کے کاٹنے کے بعد بڑھنے والی بیماری ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آنے والے سالوں میں ڈینگی متعدد ممالک میں وبا کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔ ڈینگی بخار مچھروں کی ایک قسم Aedes کے کاٹنے سے ہوتا ہے …

مزید پڑھیں »

ادرک کا استعمال آٹو امیون بیماریوں کو قابو کرنے میں مددگار قرار

مشیگن: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ادرک آٹو امیون امراض میں مبتلا افراد میں سوزش کو قابو کرنے اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔آٹو امیون امراض میں قوت مدافعت جسم کے مختلف اعضاء پر حملہ آور ہو جاتی ہے۔ یونیورسٹی آف مشیگن اور یونیورسٹی آف کولوراڈو سے تعلق رکھنے والے محققین نے ادرک سے بنے سپلیمنٹ کے نیوٹروفِل …

مزید پڑھیں »

طلاق کے بچوں پر پڑنے والے انتہائی منفی اثرات

اسلام آباد:والدین میں طلاق کے بچوں پر قلیل مدتی اور طویل مدتی دونوں طرح کے منفی اثرات پڑسکتے ہیں۔ یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ تمام بچے اپنی ذہنی سطح اور عمر کے مطابق ایسے حالات سے نمٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں طلاق کے اثرات مختلف عوامل کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں بشمول بچے کی عمر، …

مزید پڑھیں »

تمباکو نوشی چھوڑنے میں ممکنہ طور پر مدد گار سبزیاں

لندن:عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں تمباکو نوشی کرنے والے افراد کی تعداد کم و بیش 1.3 ارب ہے۔ متعدد مطالعوں کے بعد تمباکو نوشی کے صحت پر مہلک اثرات سامنے آنے پر لوگوں کو یہ عادت ترک کرنے لیے زور دیا جا رہا ہے۔ تمباکو نوشی ترک کرنے کے خواہاں افراد اس مہلک عادت کو خیرباد کہنے کے …

مزید پڑھیں »