اتوار , 26 فروری 2017

پاکستان

اعزاز چوہدری امریکا میں پاکستان کے سفیر تعینات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نے 36سالہ سفارتی تجربے کے حامل اعزازاحمدچوہدری کو واشنگٹن میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے کی منظوری دے دی، اعزاز احمد چوہدری مارچ میں اپنے نئے عہدے کی ذمہ داری سنبھالیں گے ۔وزیراعظم کی جانب سے اعزاز احمد چوہدری کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا، اعزازاحمدچوہدری مارچ میں اپنے حالیہ عہدے کی مدت پوری کریں گے ...

مزید پڑھیں »

افغانستان دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے، پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان نے افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کرے، جماعت الاحرار افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہی ہے۔پاکستان میں افغان نائب سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ڈوزیئر ان کے حوالے کیا گیا ہے جس میں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی ...

مزید پڑھیں »

اب تجاوزات قائم ہوئیں تو متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی دنیا دیکھے گی، مراد علی شاہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ شہر میں تجاوزات قائم ہوئیں تو وہ متعلقہ افسر کے خلاف ایسی کارروائی کریں گے کہ دنیا دیکھے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدرات کراچی سرکلر ریلوے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا، اجلاس ...

مزید پڑھیں »

پاناماکیس:’1999میں تمام خاندانی دستاویزات ضائع ہوچکی ہیں:وکیل حسن نواز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کی درخواستوں کی سماعت کا سلسلہ 15 روز بعد دوبارہ شروع ہونے پر وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں کے وکیل ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا نے اپنے دلائل کا آغاز کردیا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 4 جنوری سے ...

مزید پڑھیں »

پاکستان کی عرب امارات کو سی پیک کا حصہ بننے کی پیشکش

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے پیدا ہونے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کردی ہے۔ ابوظہبی میں پاکستانی سفیر معظم احمد خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں خطے کے تمام ملکوں کیلئے سازگار مواقع موجود ہیں اور اگر متحدہ عرب امارات اس ...

مزید پڑھیں »

پشاور کے علاقے حیات آباد میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق اور 18 زخمی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) حیات آباد میں پی ڈی اے کے دفتر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 18 زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں پی ڈی اے کے دفتر کے قریب سابق رکن صوبائی اسمبلی عدنان وزیر کے گھر کے سامنے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ...

مزید پڑھیں »

مظفر آباد:ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ تصور الجوادی قاتلانہ حملے میں زخمی

مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر میں مجلس وحدت المسلمین کے جنرل سیکریٹری علامہ تصور الجوادی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق علامہ تصور الجوادی اپنی اہلیہ کے ساتھ موٹرسائیکل پر جہلم ویلی روڈ سے گڑھی دوپٹہ کی طرف جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ ...

مزید پڑھیں »

ہم نے ایک بہترین پولیس افسر کیپٹن (ر) سید احمد مبین کو کھو دیا

لاہور(نامہ نگار) پیر کی شب پنجاب اسمبلی کے باہر ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں چیف ٹریفک پولیس افسر کیپٹن (ر) سید احمد مبین بھی شامل تھے۔منگل کو بیدیاں پولیس ٹریننگ سینٹر میں نمازِ جنارہ کے بعد جب انھیں کیولری گراؤنڈ کے قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ دفنایا گیا تو اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار ...

مزید پڑھیں »

لگتا ہے نیب اپنا قانون ملزمان سے سودے بازی کیلیے استعمال کرتا ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) عدالت عظمیٰ نے مشتاق رئیسانی كرپشن كیس میں سابق صوبائی مشیر خزانہ خالد لانگو كی درخواست ضمانت مسترد كردی جب کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے نیب اپنا قانون سودے بازی کیلیے استعمال کرتا ہے۔ سپریم كورٹ میں بلوچستان میگا كرپشن كیس كی سماعت جسٹس دوست محمد كی سربراہی میں جسٹس ...

مزید پڑھیں »

شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر پاکستان کی مذمت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان نے شمالی کوریا کی جانب سے کیے گئے حالیہ میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں شمالی کوریا پر زور دیا گیا کہ وہ ایسے اقدامات نہ اٹھائے جن سے خطے میں امن و استحکام ...

مزید پڑھیں »