منگل , 17 جنوری 2017

پاکستان

پی سی بی کیلئے نہیں پاکستان کے لیے کھیلتا ہوں، شاہد آفریدی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پی سی بی کے لیے نہیں پاکستان کے لیے کھیلتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار شاہد خان آفریدی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں الوداعی میچ کا محتاج نہیں اللہ نے کرکٹ کھیلتے ہوئے بہت عزت دی ہے۔آفریدی کا ...

مزید پڑھیں »

چین : سی-پیک کے تحت 3 مزید سڑکیں تعمیر کرے گا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بیجنگ کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت تین مزید سڑکوں کی تعمیر کے لیے سرمایہ فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد چین کی جانب سے سڑکوں کی تعمیر کی مد میں فراہم کی جانے والی ادائیگی 1025 ارب تک پہنچ جائے گی۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے ...

مزید پڑھیں »

غنویٰ بھٹو کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر آمادگی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما و سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی بہو غنویٰ بھٹونے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ہے جبکہ ان کی پوتی فاطمہ بھٹو اور پوتے ذوالفقار بھٹو جونیئر نے بھی اس دعوت کا خیر مقدم کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے میر ...

مزید پڑھیں »

علیم ڈار نے سب سے زیادہ میچزسپروائز کرنے کا ریکارڈ برابرکردیا

پورٹ الزبتھ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے مایہ نازامپائرعلیم ڈارنے سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچزسپروائز کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔علیم ڈارجنوبی افریقا اورسری لنکا کے درمیان پورٹ الزبتھ میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔جو ان کے 16 سالہ کیرئیرکا مجموعی طورپر331واں انٹرنیشنل میچ ہے۔پاکستانی امپائرنیسابق جنوبی افریقی امپائرروڈی کوئرٹزن کا ریکارڈ برابرکیا ہے،آئی سی ...

مزید پڑھیں »

میلبورن ٹیسٹ:دوسرے روز پاکستان 6 وکٹ پر310رنز

میلبورن (مانیٹرنگ ڈیسک) میلبورن ٹیسٹ کا دوسرا دن بھی بارش سے متاثر ہوا، کھیل کے اختتام پر پاکستان نے6وکٹوں کے نقصان پر310نز بنالئے، اظہرعلی 139اور محمد عامر 28رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جارہے ٹیسٹ میں آج پاکستان نے 142رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے نامکمل اننگز شروع کی، نائب کپتان اظہر علی اور اسد شفیق نے ...

مزید پڑھیں »

رویت ہلال کمیٹی سے مفتی عبدالقوی کی ممبرشپ منسوخ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پاکستان نے ملتان سے تعلق رکھنے والے رویت ہلال کمیٹی کے مستقل رکن مفتی عبدالقوی کی ممبرشپ منسوخ کردی ،وزرارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی سے پاکستان مدرسہ بورڈ اورمذہبی امور کے حوالے سے دیگر خدمات بھی واپس لے لی گئی ہیں۔ میڈیا میں ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ ...

مزید پڑھیں »

سندھ حکومت کے معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے، مراد علی شاہ

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنی حکومتی پالیسی کے تحت آئی جی تعینات کریں گے اور سندھ حکومت کے معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے خود مجھے چھٹی کی درخواست دی وہ چھٹیوں پرہیں۔ انہوں نے ...

مزید پڑھیں »

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے نیب کی پلی بارگین کو فراڈ قرار دیدیا

لاہور(نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پلی بارگین کوفراڈ قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ چند کوڑیوں کےعوض اربوں کی کرپشن معاف کردی جاتی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر بلیک میلرز ظاہر کرتے ہیں جیسے پاکستان میں صرف کرپشن ہورہی ہے،پاکستان جلد قائداعظم کے خواب کی تعبیر بنے گا۔ انہوں نے پلی بارگین کو ...

مزید پڑھیں »

نیشنل ایکشن پلان دہشتگردوں کی فنڈنگ روکنے میں ناکام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان (نیپ) کے سال 2016 کی جائزہ رپورٹ جاری کردی جس میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ نیپ موثر طریقے سے دہشت گردوں اور ان کی تنظیموں کی مالی معاونت روکنے میں ناکام رہا۔واضح رہے کہ رپورٹ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی منظوری کے بعد جاری کی گئی ...

مزید پڑھیں »

راحیل شریف سے کبھی مدد کی درخواست نہیں کی، پرویزمشرف

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیرون ملک جانے کے لیے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے کبھی مدد کی درخواست نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ’بیرون ملک جانے کے لیے کسی نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی میں نے کسی سے رابطہ کیا، راحیل شریف نے مجھ ...

مزید پڑھیں »