ہفتہ , 25 فروری 2017

گردونواح

دہشت گردی کا مقابلہ، چین کی پاکستان کو مدد کی پیشکش

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے سیہون دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کو دہشت گردی اور انتہاپسندی سے لڑنے میں معاونت کی پیشکش کی ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شانگ نے معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین سیہون دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد اور زخمیوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کے ساتھ ساتھ تعزیت کرتا ...

مزید پڑھیں »

مسعود اظہر سے متعلق بھارت ٹھوس شواہد فراہم کرے، چین

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے بھارت پر ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ وہ کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو اقوام متحدہ میں دہشت گرد قرار دلوانے کے لیے ٹھوس شواہد فراہم کرے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے اگر وہ چاہتا ہے کہ ...

مزید پڑھیں »

آرمی چیف کا افغانستان میں امریکی جنرل جان نکلسن کو فون

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں امریکی جنرل جان نکلسن کو ٹیلی فون کرکے پاکستان میں جاری دہشت گرد کارروائیوں پر اظہار تشویش کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیےافغانستان کی سرزمین کا استعمال روکا جائے، پاکستان میں حملوں کی ذمے داری قبول کرنے ...

مزید پڑھیں »

نئی دہلی اور بیجنگ مسعود اظہر پر مذاکرات کریں گے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت اور چین کے درمیان پہلے اسٹریٹجک مذاکرات کا آغاز 22 فروری سے ہوگا، جس میں دونوں ممالک مشترکہ مفاد کے معاملات سمیت کشیدہ نوعیت کے امور پر بات چیت کریں گے۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق بھارتی سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر اور چین کے نائب چیئرمین ژینگ یسوئی علاقائی اور بین الاقوامی نوعیت کے معاملات ...

مزید پڑھیں »

چین کا تائیوان وفد کے دورۂ بھارت پر شدید احتجاج

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک )چین نے تائیوانی وفد کے دورۂ بھارت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے بھارت ایک چین کے اصول پر ثابت قدم رہے گا، تائیوان کے کسی ملک کے ساتھ سفارتی تعلقات کی مخالفت کرتے ہیں۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوآن نے رسمی کانفرنس میں کہا ...

مزید پڑھیں »

بھارتی آرمی چیف کا بیان کشمیریوں کے لیے کھلی دھمکی ہے، سید علی گیلانی

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) چیرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور بھارتی فوجی سربراہ کا حالیہ بیان واضح مثال ہے۔یہ بات حریت رہنما سید علی گیلانی نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کو صرف کشمیر کی زمین سے ...

مزید پڑھیں »

چین کی طرف سے آستانہ مذاکرات کا خیر مقدم

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ شام کے بحران کے حل تک پہنچنے کے مقصد قزاقستان مذاکرات کے نئے مرحلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین کا خیال ہے کہ آستانہ اجلاس کے انعقاد سے شام کی حکومت اور مخالفین کے درمیان ...

مزید پڑھیں »

پاکستان نے گلبدین حکمت یار پر عائد پابندی ختم کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے گلبدین حکمت یار پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے فیصلے کی روشنی میں افغان رہنماء گلبدین حکمت یار کے اثاثوں، آمدورفت اور ہتھیاروں کی خریدوفروخت پر عائد پابندی ختم کردی ہے جس کا باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج ...

مزید پڑھیں »

مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والوں کو غدار تسلیم کیا جائے گا، بھارتی آرمی چیف

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے متوالوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کرگئیں جس کے بعد بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ وادی میں پاکستان کا پرچم لہرانے اور فورسز کے آپریشن میں رکاوٹ بننے والوں کو غدار تسلیم کیا جائے گا۔مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہندواڑا اور باندی پور میں ہلاک ہونے والے ...

مزید پڑھیں »

بھارتی فورسز نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک )قابض بھارتی فورسز نےمزید 4 کشمیری نوجوان شہید کردیے،بھارتی فوج اور ریزرو پولیس نے صبح سویرے کلگام میں آبادی کو گھیر کر کریک ڈاؤن کیا۔ مقابلے میں دو بھارتی اہل کار بھی مارے گئے۔گزشتہ روز مقبول بٹ کے یوم شہادت پر احتجاج اور مظاہروں کے باعث یاسین ملک کو گرفتار جبکہ دیگر حریت رہنماؤں کو نظر ...

مزید پڑھیں »