جمعہ , 19 اپریل 2024

مشرق وسطیٰ

لبنان میں اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورکس کے اکیس افراد گرفتار

بیروت: لبنان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حالیہ برس کے سب سے بڑے کریک ڈاؤن میں کم از کم 17 اسرائیلی جاسوس نیٹ ورکس کو بے نقاب اور اس کے وابستہ 21 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق قائم مقام وزیر اطلاعات عباس حلبی نے بتایا کہ وزیر داخلہ بسام مولوی …

مزید پڑھیں »

اسرائیل یہودی اکثریت قائم کرنے کیلیے فلسطینیوں کو نسلی امتیاز کا نشانہ بنارہا ہے، ایمنسٹی

لنندن: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک رپورٹ میں مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینیوں کو نسلی امتیاز کا نشانہ بنانے پر اسرائیل کو جوابدہ ہونا چاہیے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فلسطین کی صورت حال پر ایک 35 صفحات پر مشتمل رپورٹ شائع کی ہے جس میں اسرائیل کے وحشیانہ جبر اور غیر قانونی تسلط کا پردہ …

مزید پڑھیں »

امریکی صدر کا قطر کو ’غیر نیٹو اہم ترین اتحادی‘ کا درجہ دینے کا فیصلہ

واشنگٹن: صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ قطر نیٹو اتحادی نہ ہونے کے باوجود امریکا کا ایک اچھا دوست اور قابل اعتماد ساتھی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امیرِ قطر تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی صدر جوبائیڈن کی دعوت پر امریکا پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں نے تاریخی ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی سیکیورٹی، افغانستان میں انسانی بحران …

مزید پڑھیں »

ایران: آیت اللہ صافی گلپایگانی کے انتقال پر کل بروز بدھ ملک بھر میں عام سوگ کا اعلان

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی کے انتقال پر کل بروز بدھ ملک بھر میں عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی کابینہ نے شیخ الفقہاء مرحوم آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی کے انتقال پر حضرت ولیعصر (عج) ، رہبر معظم انقلاب اسلامی ، حوزات علمیہ اور ایرانی عوام کو بھی تعزیت اور تسلیت …

مزید پڑھیں »

حزب اللہ کی طاقت دنیا کے 95 فیصد ممالک سے زیادہ ہے: اسرائیلی اخبار

22 جنوری کو کویت کے وزیر خارجہ نے لبنان کے ساتھ خلیج فارس کے عرب ممالک کے تعلقات اور اربوں ڈالر کی مالی مدد کی بحالی کے لئے بیروت کے سامنے کچھ شرطیں پیش کی تھیں۔ ان شرطوں میں سب سے اہم شرط حزب اللہ لبنان سے ہتھیار زمین پر رکھنے اور اس اسلامی مزاحمتی تحریک کے ترک اسلحہ کے …

مزید پڑھیں »

جارح سعودی اتحاد کی صنعا میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی عمارت پر بمباری

صنعا: جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے دارالحکومت صنعا پر بمباری کی ہے۔ المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق اس بار جارح سعودی اتحاد نے دارالحکومت صنعا میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی عمارت اور ٹاور کو نشانہ بنایا۔ جبکہ چند روز قبل صنعا کے ٹیلی کمیونیکیشن ادارے کے ٹاوروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ …

مزید پڑھیں »

ویانا مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں: امریکی عہدیدار

نیویارک: امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں اور تمام فریقین کو سخت سیاسی فیصلے کرنے چاہئیں۔ اس امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بین الاقوامی میڈیا کے صحافیوں کو بتایا کہ ویانا میں ہونے والے مذاکرات کا آخری دور اب تک کا …

مزید پڑھیں »

آیت اللہ سیستانی کا آیت اللہ صافی گلپایگانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

بغداد: عراق کے اعلی مذہبی رہنما آیت اللہ سید علی سیستانی نے آج بروز منگل کو ایک پیغام میں شیعوں کے مرجع اور عالم دین آیت اللہ صافی گلپایگانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ان کا تعزیتی پیغام شرح ذیل ہے؛ بسم اللہ الرحمن الرحیم انا للہ و انا الیہ راجعون عالم ربانی آیت اللہ حاج شیخ …

مزید پڑھیں »

ایرانی سپریم لیڈر کا آیت اللہ صافی گلپایگانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کرکے فقیہ اعلی مقام اور بابصیرت مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمی الحاج شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔ ایرانی قائد کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے: بسم اللہ الرحمن الرحیم فقیہ عالی مقام اور بابصیرت مرجع تقلید آیۃ اللہ …

مزید پڑھیں »

ایرانی جانبازوں نے خلیج فارس میں امریکی طاقت و بھرم کو خاک میں ملا دیا: بحریہ کمانڈر سپاہ پاسداران

تہران: ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکیوں میں، ایرانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی جرأت نہیں ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر اڈمیرل علی رضا تنگسیری نے کہا کہ ایران کے غیور جوانوں نے اپنے ملک کی عزت و دفاع …

مزید پڑھیں »