جمعہ , 19 اپریل 2024

مشرق وسطیٰ

مغرب ظلم کے ساتھ کھڑا ہوسکتا ہے تو عرب انصاف کے ساتھ کیوں نہیں؟خالد مشعل

مقبوضہ بیت المقدس:اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے آج جمعہ کی شام کہا ہے کہ صہیونی قابض دشمن کو طوفان الاقصیٰ کی طرف سے جو کاری ضرب لگی ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ سات اکتوبر کو اسرائیل کے خلاف شروع کیے گئے طوفان الاقصیٰ معرکے میں …

مزید پڑھیں »

تل ابیب میں اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کا نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ

یروشلم:سینکڑوں اسرائیلیوں نے تل ابیب میں صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لئے مظاہرہ کیا ہے۔فلسطین کی خبر رساں ایجنسی سما نے صیہونی اخبار "یدیعوت آحارو نوت” کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سینکڑوں صیہونیوں نے تل ابیب میں مظاہرہ کرکے صیہونی کابینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں موجود اپنے قیدیوں کو رہا کرائے۔ روزنامہ یدیعوت احارونوت …

مزید پڑھیں »

اسرائیل کو تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر مجبور کریں گے: جہاد اسلامی

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے اگر دشمن اسرائیل کو دوران جنگ بھاری نقصانات اٹھانے نہ پڑتے تو وہ ہرگز قیدیوں کے تبادلے کو قبول نہ کرتا۔ المیادین کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے کہا ہے کہ اگر دشمن اسرائیل کو دوران جنگ بھاری نقصانات …

مزید پڑھیں »

غزہ کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی عوام اور مقاومت کے ہاتھ میں ہے، ایرانی وزیرخارجہ

تہران:عبداللہیان نے کہا کہ غزہ کے مستقبل کا فیصلہ صہیونی حکومت نہیں بلکہ مقاومت اور فلسطینی عوام غزہ کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے،ایرانی وزیرخارجہ نے قطر کے دورے کے دوران میزبان ملک کے اعلی حکام اور حماس کے اعلی رہنماوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ہمیں پیغام …

مزید پڑھیں »

لبنان، عراق اور یمن کے مقاومتی جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ترجمان القسام بریگیڈز

مقبوضہ بیت المقدس:ابوعبیدہ نے امریکہ اور صہیونی حکومت کے خلاف کاروائیاں کرنے پر عراق، لبنان اور یمن کی مقاومتی تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے بعد سے اب تک 335 صہیونی بکتربند گاڑیوں کو تباہ کیا گیا ہے۔ حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ …

مزید پڑھیں »

ہمارے مجاہدین نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے، اسماعیل ہنیہ

غزہ:حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا کہ فلسطین کی عظیم قوم نے استقامت کی داستان رقم کی ور ہمارے مجاہدوں نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے، ہم فخر کے ساتھ دشمن کے مقابلے میں کھڑے ہونے میں کامیاب ہوئے۔ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ فلسطین کی عظیم قوم نے استقامت کا …

مزید پڑھیں »

طوفان الاقصیٰ:مجاھدین کے ہاتھوں 1600 قابض فوجی معذور ہو چکے

یروشلم:اسرائیلی قابض فوج کے ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ 7 اکتوبر کو "طوفان الا قصی” کی لڑائی کے آغاز کے بعد سے تقریباً 1,600 اسرائیلی فوجی معذور ہو چکے ہیں۔ریڈیو نے آکسیپیشن آرمی میں معذوروں کی ایسوسی ایشن کے سربراہ ایڈان کِلمین کے حوالے سے کہا کہ "7 اکتوبر سے فوج نے 1600 فوجیوں کی معذوری کی تشخیص کی …

مزید پڑھیں »

زمینی لڑائی کے دوران غزہ میں اسرائیلی فوج کی 335 گاڑیاں اور ٹینک تباہ

مقبوضہ بیت المقدس:اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی زمینی جارحیت کے آغاز سے اب تک 335 صیہونی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ گذشتہ 72 گھنٹوں میں 33 (صیہونی) گاڑیاں اور ٹینک تباہ کردئے گئے۔ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ …

مزید پڑھیں »

جنگ بندی پر اتفاق کے بعد اسماعیل ہنیہ اور امیر عبداللہیان کی پہلی ملاقات

تہران:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے غزہ میں جنگ بندی کے بعد جمعرات کی رات قطر میں ملاقات کی۔اس ملاقات میں ایران کے وزير خارجہ کو غزہ میں جنگ کی تازہ صورت حال اور جنگ بندی پر اتفاق کے بارے میں بریفنگ دی گئي۔ الاقصی طوفان آپریشن کی کامیابی کے بعد قطر …

مزید پڑھیں »

صیہونی مفادات کے خلاف یمن کے حملے جاری رہے گے:ترجمان یمنی بحریہ

صنعا:یمن کی بحریہ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ جب تک غزہ پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف حملے بند نہيں ہوتے وہ صیہونی مفادات کے خلاف حملے جاری رکھے گی۔المسیرہ ٹی وی کے مطابق، یمنی بحریہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اسرائيل کے جہازوں اور کشتیوں نیز اس کے مفادات کے خلاف اس وقت تک کارروائي …

مزید پڑھیں »