جمعہ , 19 اپریل 2024

عالمی خبریں

ہزارہ شیعہ مسلمانوں کی ایک منصوبے کے تحت نسل کشی کی جا رہی ہے : کریم خلیلی

کابل: افغانستان میں حزب وحدت کے سربراہ کریم خلیلی نے کہا ہے کہ ملک کے ہزارہ شیعہ مسلمانوں کی ایک منصوبہ بندی کے تحت نسل کشی کی جا رہی ہے۔ شفقنا خبر رساں ایجنسی کی رپوٹ کے مطابق افغانستان میں حزب وحدت کے سربراہ محمد کریم خلیلی نے عید الفطر کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ …

مزید پڑھیں »

کینیڈا کی مسجد میں ملزم کا کلہاڑی سے حملہ، متعدد افراد زخمی

مسی ساگا: کینیڈا کے شہر مسی ساگا کی مسجد میں ملزم کے کلہاڑی سے حملے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فجر کے وقت ایک شخص نے کلہاڑی سے حملہ کیا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ …

مزید پڑھیں »

چین: ایک سال سے زائد عرصے بعد کورونا وائرس سے پہلی موت رپورٹ

شنگھائی: چین کے مرکزی حصے میں ایک سال سے زائد عرصے بعد کورونا وائرس سے ہونے والی پہلی موت رپورٹ ہوئی ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ہیلتھ کمیشن کی ویب سائٹ کی ایک پوسٹ کے مطابق شمال مشرقی خطے جلین میں 2 افراد وائرس کے سبب زندگی کی بازی ہار گئے۔ خیال رہے کہ چین میں سال 2021 …

مزید پڑھیں »

بشار اسد کے یو اے ای کے دورہ سے مایوسی ہوئی: امریکہ

واشنگٹن: شام کو الگ تھلگ کرنے میں ناکام ہوئے امریکہ نے شامی صدر بشار اسد کے دورۂ عرب امارات پر منفی رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے مایوس کن قرار دیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نڈ پرائس نے سنیچر کے روز ایک بیان میں کہا: ہمیں بشار اسد کو قانونی حیثیت دینے کی اس ظاہری کوشش سے گہری …

مزید پڑھیں »

امریکہ اور نیٹو یوکرین میں اسلحے اور فوجی بھیج رہے ہیں: روس

ماسکو: روس نے امریکہ اور نیٹو سے یوکرین کو اسلحے کی سپلائی روکنے اور کرائے کے فوجی نہ بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے، واشنگٹن اور اس کے مغربی اتحادیوں پر یوکرین کے بحران کو حل کرنے کی کوشش میں رکاوٹ پیدا کرنے کا الزام لگایا ہے۔ برسلز میں نیٹو کے وزرائے دفاع کے ہنگامی اجلاس میں یوکرین کو اسلحوں کی …

مزید پڑھیں »

جاپان کا بھارت پر روسی حملے کے خلاف سخت مؤقف اپنانے کے لئے زور

ٹوکیو: جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین پر روس کے حملے پر سخت مؤقف اختیار کریں تاہم نئی دہلی میں دونوں ممالک کے درمیان ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں ماسکو کے اقدام کی مذمت سے گریز کیا گیا ہے۔ جاپان، آسٹریلیا اور امریکا کے برعکس کواڈ …

مزید پڑھیں »

یوکرین کا چین سے ’روسی حملوں‘ کی مذمت کا مطالبہ

کیف: یوکرین نے ہفتے کے روز چین سے مطالبہ کیا کہ وہ ’روسی حملوں‘ کی مذمت میں مغرب کا ساتھ دے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکہ نے بھی چین کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے یوکرین پر روس کے حملے کی حمایت کی تو اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ یوکرینی صدارتی معاون میخائیلو پوڈولیاک نے …

مزید پڑھیں »

ملک میں گیس کی قلت، جرمنی کا امارات اور قطر سے رابطہ

برلن: جرمنی کے وزیر اقتصادیات رابرٹ ہیبیک نے کہا ہے کہ وہ قطر اور متحدہ عرب امارات کے دورے پر مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی فراہمی پر بات چیت کریں گے۔ عالمی میڈیا کے مطابق جرمن وزیر اقتصادیات عرب امارات اور قطر کا دورہ کریں گے جس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس دورے سے …

مزید پڑھیں »

’ہماری زمین پر قدم رکھنے کی اجازت نہیں‘: برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ منسوخ

لندن: برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے احتجاج کے باعث وسطی امریکا کے ملک بیلیز کا دورہ منسوخ کردیا۔ شاہی محل ’کینسنگٹن پیلس‘ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے نے دورہ کیریبیئن منسوخ کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہی جوڑے کا ارادہ کیریبیئن ممالک کے دورے کا تھا جس کا …

مزید پڑھیں »

سری لنکا: کاغذ کی کمی کے باعث اسکولوں کے امتحانات غیر معینہ مدت تک ملتوی

کولمبو: شدید مالیاتی بحران کے باعث کاغذ کی درآمد بند ہونے سے سری لنکا میں اسکولوں کے امتحانات غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیےگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکن محکمہ تعلیم کےحکام کا کہناہےکہ ٹیسٹ پیپرز کے لیے ضروری کاغذ اور سیاہی زرمبادلہ کی کمی کے سبب درآمد کرنا ممکن نہیں ہے اس لیے مغربی صوبے میں …

مزید پڑھیں »