منگل , 23 اپریل 2024

عالمی خبریں

اقوام متحدہ کا دفتر کہیں اور منتقل کیا جائے، روس کا پھر مطالبہ

ماسکو: روس نے اقوام متحدہ کے دفتر کی کہیں اور منتقلی کا ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے۔ روس نے ایسے وقت اقوام متحدہ کے دفتر کے نیویارک سے منتقل ہونے کا مطالبہ دہرایا ہے کہ یوکرین کا بحران مزید گہرا ہو گيا ہے۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ امریکہ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر سے مربوط معاہدے کے برخلاف، روس …

مزید پڑھیں »

یوکرین داعشی دہشتگردوں کو استعمال کر رہا ہے: روس

ماسکو: روس کا کہنا ہے کہ یوکرین شام سے داعشی دہشگردوں کو خرید کر انہیں جنگ میں روسی فوجیوں کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ روس کے خارجہ سکریٹری نے کہا ہے کہ کیف مغربی ممالک کی مدد سے داعش سمیت دیگر دہشتگرد گروہوں کے عناصر کو فوج میں بھرتی کر رہا ہے۔ روس کے خارجہ سکریٹری اولیگ سیرومولوتوف نے …

مزید پڑھیں »

یوکرین کے مسئلے پر ایٹمی جنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے: یو این سیکرٹری جنرل

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دعوی کیا ہےکہ روس یوکرین جنگ کے پیش نظر ایٹمی جنگ کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ انٹونیو گوترش نے ایٹمی جنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی جوہری فورس کے الرٹ میں اضافہ ایک خوفناک واقعہ ہے جس کی بنا پر اب ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑھتا …

مزید پڑھیں »

یوکرین کی وجہ سے دنیا افغانستان کو نہ بھولے: اقوام متحدہ

کابل: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کے سربراہ فیلیپو گرانڈی نے بدھ کو اپنے دورہ افغانستان میں کہا کہ روس کے یوکرین پر حملے کی وجہ سے کہیں دنیا افغانستان کو بھول نہ جائے اور یہ کہ اس کی انسانی امداد نظر انداز کرنا خطرناک ہو گا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی …

مزید پڑھیں »

روس نے یوکرین کے خلاف جنگ میں چین سے مدد مانگنے کا امریکی دعویٰ مسترد کردیا

ماسکو: روس نے یوکرین کیخلاف جنگ میں چین سے مدد مانگنے کا امریکی دعویٰ مسترد کردیا۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ترجمان نے کہاکہ ‘روس کے پاس آپریشن جاری رکھنے کی اپنی صلاحیت ہے۔‘ اس معاملے پر چینی وزارت خارجہ کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’امریکا یوکرین کے معاملے پر چین کو …

مزید پڑھیں »

ہمیں تسلیم کرلینا چاہیے کہ ہم نیٹو کے رکن نہیں بن سکتے، یوکرینی صدر

کیف: یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ ہمیں تسلیم کرلینا چاہیے کہ ہم نیٹو کے رکن نہیں بن سکتے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی نے منگل کے روز عسکری حکام سے ویڈیو خطاب میں کہا کہ ہمیں یہ سمجھنا ہے کہ یوکرین نیٹو کا رکن نہیں ہے اور نہ بن سکتا ہے۔ …

مزید پڑھیں »

چیچن سربراہ رمضان قادریوف اپنے فوجیوں کی کمانڈ کے لئے یوکرین پہنچ گئے

گروزنی: روس کی نیم خودمختار مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف چیچن دستوں کی کمانڈ کرنے کے لیے یوکرین پہنچ گئے۔ رمضان قادریوف کی جانب سے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر اعلان کیا گیا کہ وہ یوکرین کے دارالحکومت کیف سے کچھ ہی دور اپنی فوج کے ساتھ موجود ہیں۔ یوکرینی قیادت کو پیغام دیتے ہوئے …

مزید پڑھیں »

روس کا امریکی صدر اور کینیڈین وزیراعظم پر پابندی کا اعلان

ماسکو: یوکرین پر چڑھائی کے بعد عالمی پابندیوں کا سامنا کرنے والے روسی حکام نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی صدر جوبائیڈن سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداران پر جوابی پابندی عائد کردی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماسکو حکومت نے جسٹن ٹروڈو، جوبائیڈن اور دیگر امریکی اعلیٰ حکومتی اہلکاروں پر روس میں داخلے پر پابندی عائد کی …

مزید پڑھیں »

اسلاموفوبیا قرارداد منظور ہونے پر بھارت تلملا اٹھا

نیویارک: اقوام متحدہ کی جانب سے 15 مارچ کو منظور کی گئی اسلاموفوبیا کے عالمی دن کی قرارداد پر بھارت نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے ٹی ایس ترومورتی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کہا کہ بھارت امید کرتا ہے کہ یہ قرارداد مستقبل میں پیش …

مزید پڑھیں »

اقوام متحدہ نے 15 مارچ کو عالمی یوم انسداد اسلاموفوبیا قرار دے دیا

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 15 مارچ کو عالمی یوم انسداد اسلاموفوبیا قرار دینے کے لیے اسلامی تعاون تنطیم (او آئی سی) کی جانب سے پاکستان کی پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی سطح پر تحمل اور امن کے کلچر …

مزید پڑھیں »