جمعرات , 25 اپریل 2024

عالمی خبریں

روس کا بڑے پیمانے پر یوکرین کا جنگی ساز و سامان تباہ کرنے کا دعویٰ

ماسکو: روسی وزارت دفاع نے یوکرین کے 146 جنگی ہیلی کاپٹرگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کا دعویٰ ہے کہ یوکرینی فوج کے 953 ٹینک اور 2800 فوجی تنصیبات تباہ کردی ہیں جب کہ 146 جنگی ہیلی کاپٹر بھی مار گرائے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ یوکرین کے 90 فیصد میزائل تباہ اور 90 فیصد جنگی …

مزید پڑھیں »

روس اور یوکرین میں راہدایاں کھولنے پر اتفاق، شہریوں کا انخلا جاری

کیف: روس اور یوکرین میں راہداریاں کھولنے پر اتفاق کے بعد بڑی تعداد میں شہریوں کا انخلا جاری ہے۔ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 35 ہزار افراد نے انخلا کیا، کیف کے گرد و نواح، اینر ہودر اور سمی کی راہداری سے انخلا کی اجازت ہے۔ صدر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ شہریوں کے …

مزید پڑھیں »

روس کا فضائی حملہ: یوکرین کے میٹرنٹی اسپتال کی عمارت تباہ، سترہ افراد زخمی

ماریپول: روس کے فضائی حملے میں یوکرین کے شہر ماریوپل میں میٹرنٹی اسپتال کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز روس کی جانب سے میٹرنٹی اسپتال کی عمارت پر حملے کی صورت میں حاملہ خواتین سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کاکہنا ہے کہ اسپتال پر حملے کی صورت میں …

مزید پڑھیں »

آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں طوفانی بارش اورسیلاب،دو افراد ہلاک

سڈنی: آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں شدید بارش اورسیلاب سے دوافراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں طوفانی بارشوں اورسیلاب سے ہزاروں افراد محفوظ مقامات پرمنتقل ہوگئے۔ سڈنی میں مسلسل 16 روز کی بارش سے سڑکیں دریا بن گئیں اورنشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ بجلی اورمواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ سیکڑوں صارفین کوبجلی کی فراہمی منقطع …

مزید پڑھیں »

خواتین کو مذہبی حقوق دینے کے لئے پرعزم ہیں، افغان حکومت

کابل: خواتین کے عالمی دن کے موقع پرافغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ حکومت خواتین کومذہبی حقوق دینے کے لئے پرعزم ہے۔ افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےعالمی یوم خواتین کے موقع پرٹویٹ میں کہا کہ افغان خواتین کوشریعت کے مطابق حقوق دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ The Islamic Emirate’s spokesman Zabihullah Mujahid …

مزید پڑھیں »

یوکرین نے پکڑے گئے روسی فوجیوں کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا

کیف: یوکرین کی انٹیلی جنس نے ہفتے میں دوسری بار جنگ کے دوران پکڑے گئے روسی فوجی اہلکاروں کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کو بارہ روز ہوچکے ہیں جس کے دوران روس یوکرین کے دو شہروں پر قابض بھی ہوچکا ہے اور مسلسل بمباری کر رہا ہے۔ یوکرین …

مزید پڑھیں »

امریکا کا یوکرین پر نوفلائی زون لاگو کرنے، فوجی دستے بھیجنے سے انکار

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ روس میں فوج نہیں بھیج رہی اور نہ ہی یوکرین پر نو فلائی زون لاگو کر رہی ہے کیونکہ ایسا کرنے سے ایٹمی طاقت کے ساتھ براہ راست تصادم ہو سکتا ہے۔ مختلف امریکی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے انٹونی بلنکن نے وضاحت کی کہ نو فلائی …

مزید پڑھیں »

ہم پر پابندی کی صورت میں تیل تین سو ڈالر فی بیرل تک جائے گا: روسی نائب وزیراعظم

ماسکو: روس کے نائب و زیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے روسی تیل پر پابندی کے حوالے سے دنیا کو خبردار کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الیگزینڈر نوواک نے خبر دار کیاہے کہ روسی تیل پر پابندی لگائی گئی تو اس کے عالمی منڈی پر تباہ کن نتائج ہوں گے اور فی بیرل تیل کی قیمت 300 ڈالر …

مزید پڑھیں »

بھارت میں سیاست کے ساتھ صحافت کا بھی جنازہ نکل گیا، میزبان صحافی خاموش مہمان پر برہم

نئی دہلی: بھارت میں سیاست کے ساتھ ساتھ صحافت کا بھی جنازہ نکلنے کی نوبت آگئی ہے۔ یوکرین کے معاملے پر بھارتی ٹی وی میزبان اپنے ایک مہمان کا نام لے لے کر اس کی بات کاٹتا رہا، اسے ٹوکتا رہا مگر خود کو چیمپئن ظاہر کرنے والے میزبان کو یہ تک نہیں پتہ تھا کہ 2 منٹ تک وہ …

مزید پڑھیں »

جنگ نہیں امن، روسی چینل کے ملازمین لائیو شو کے دوران مستعفی ہوگئے

ماسکو: روس کی یوکرین میں جاری جنگ کے بعد روسی چینل کے ملازمین نے لائیو شیو کے دوران استعفیٰ دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز روسی ٹیلی ویژن چینل(Tv Rain) نے یوکرین پر حملے کی کوریج کے پیش نظر حکام کی طرف سے آپریشن بند کرنے کے حکم کے بعد ٹرانسمیشن روک دی۔ نیویارک ٹائمز …

مزید پڑھیں »