بدھ , 24 اپریل 2024

عالمی خبریں

روس یوکرین مذاکرات: عام شہریوں کو محفوظ راہداری فراہم کرنے پر اتفاق

کیف: روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں عام شہریوں کو محفوظ راہداری فراہم کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یوکرین کے ایک مذاکرات کار نے جمعرات کو کہا کہ روس کے ساتھ جنگ ​​بندی کے دوسرے دور کے مذاکرات کے وہ نتائج نہیں نکلے جس کی ہمیں اُمید تھی لیکن دونوں ملک عام …

مزید پڑھیں »

امریکا کا بھارت پر روس سے دوری اختیار کرنے پر زور

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ روسی بینکوں پر پابندیاں لگنے کے بعد کسی بھی ملک کیلئے روس سے بڑے ہتھیاروں کا نظام خریدنا بہت مشکل ہو گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹ کی ذیلی کمیٹی میں معاون وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیائی امور ڈونلڈ لو نے ارکان کو بتایا کہ بھارت امریکا کا ایک اہم سکیورٹی پارٹنر …

مزید پڑھیں »

امریکی پابندیوں کے جواب میں روس نے بھی امریکا کو راکٹ انجنوں کی فراہمی بند کردی

ماسکو: روس کے یوکرین پر حملے کے بعد مغربی ممالک کی جانب سے عائد مختلف پابندیوں کے جواب میں ماسکو نے امریکا کو راکٹ انجنوں کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روس کے خلائی کارپوریشن روسکوسموس کے ڈائریکٹر جنرل دیمتری روگوزین نے ایک روسی ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ راکٹ انجنوں کی ترسیل 1990 کی دہائی کے …

مزید پڑھیں »

یوکرین: روسی افواج نے ماریوپول بندرگاہ کا محاصرہ کرلیا

کیف: روسی افواج نے ماریوپول شہر کی بندرگاہ کا محاصرہ کرکے بجلی، خوراک، پانی، حرارتی نظام اور نقل و حمل کو منقطع کردیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مشرقی یوکرین کے شہر ماریوپول کے مئیر کا کہنا ہے کہ روسی افواج نے 24 گھنٹوں سے بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور بجلی، خوراک، پانی، حرارتی نظام اور نقل …

مزید پڑھیں »

اگر یوکرین پر قبضہ ہوا تو اگلا نمبر یورپی ممالک کا ہو گا، ولادیمیر زیلنسکی

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مغربی ممالک سے فوجی امداد بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا روس بقیہ یورپ تک پیش قدمی کرے گا۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق انہوں نے جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس فضائی دفاع کی صلاحیت …

مزید پڑھیں »

یوکرین کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ پر روس کی بمباری، جوہری مواد کے اخراج کا خطرہ

کیف: یوکرین کے شہر انربودار کے جوہری پلانٹ پر روس کی شیلنگ سے جوہرہ پلانٹ کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ میئر انربودار نے جوہری پلانٹ پر شیلنگ سے عمارت میں آگ لگنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ میں جوہری خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ میئر کا مزید کہنا ہے کہ روسی …

مزید پڑھیں »

رومانیہ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سات فوجی ہلاک

بخارسٹ: مشرقی رومانیہ میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 فوجی ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز یہ ہیلی کاپٹر مشرقی رومانیہ میں ایک لاپتا لڑاکا طیارے اور اس کے پائلٹ کی تلاش کے لیے نکلا تھا جو گر کر تباہ ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق رومانیہ کی وزارت دفاع نے …

مزید پڑھیں »

یوکرین سے اب تک دس لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں: اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے حملے کے بعد یوکرین سے اب تک 10 لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر بمباری کا سلسلہ آٹھویں روز بھی جاری ہے، دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں میں بدھ کی رات اور جمعرات کی صبح دھماکوں کی …

مزید پڑھیں »

دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں سے لدا جہاز سمندر میں ڈوب گیا

نیویارک: دنیا کی مہنگی ترین چار ہزار گاڑیوں سے لدا مال بردار بحری جہاز بحراوقیانوس میں ڈوب گیا۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جہاز پر موجود عملے کے 22 ارکان کو پرتگال کی بحریہ نے بحفاظت نکال لیا تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔ فلیسیٹی ایس نامی مال بردار بحری جہاز ہزاروں قیمتی گاڑیاں جرمنی سے …

مزید پڑھیں »

یوکرین جنگ میں اب تک کتنے روسی فوجی ہلاک ہوئے، ماسکو نے تعداد بتادی

ماسکو: روس نے یوکرین جنگ میں اپنے 498 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ روس کی سرکاری نیوز ایجنسی RIA نے وزارت دفاع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین پر حملے کے دوران روس کے 498 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 1597 زخمی ہوئے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے نمائندے میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ ہلاک …

مزید پڑھیں »