اتوار , 26 فروری 2017

داعش نے عید قربان کے دن19 نوجوانوں کو ذبح کیا

8cda81fc7ad906927144235dda5fdf15_916

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام میں دھشتگرد ٹولے داعش نے عید قربان کے دن جانوروں کی قربانیاں کرنے کی بجائے اس ملک کے ۱۹ جوانوں کو ذبح کر دیا۔شام کے علاقے دیر الزور میں داعش نے ۱۹ جوانوں کے ہاتھوں کو باندھ کر خوفناک طریقے سے انہیں ذبح کیا اور اس کے بعد ان کی تصاویر اور ویڈیو کو سوشل میڈیا پر جاری کر دیا۔دہشت گردد ٹولے داعش نے جاسوسی کے جرم میں ان جوانوں کے سر قلم کئے ہیں۔شام میں انسانی حقوق تنظیم کا کہنا ہے کہ داعش کی طرف سے جاری کی گئی یہ ویڈیو انتہائی خوفناک ویڈیوز میں سے ایک ہے۔اس تنظیم کے مطابق عید قربان کے دن اس ویڈیو کا جاری کرنا اس مبارک دن اور تمام مسلمانوں کی توہین ہے۔واضح رہے کہ شام اور عراق میں دہشت گرد ٹولوں کی سعودی عرب، امریکہ اور اسرائیل کھلے عام حمایت کر رہے ہیں اور انہیں اسلحہ سمیت دیگر امداد فراہم کر رہے ہیں لیکن دنیا کی کوئی تنظیم ان دھشتگردانہ اقدامات کے خلاف آواز نہیں اٹھا رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

واشنگٹن میں صیہونی مخالف مظاہرہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی شہریوں نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات اور ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے