منگل , 21 فروری 2017

دنیا بھر میں انٹرنیشنل ریڈیالوجی ڈے آج منایا جارہا ہے

radiology

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک )طب کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی اہم ترین دریافت ’ایکسرے‘ کو منظرِ عام پر آئے120 برس ہو گئے ہیں۔ جس کے موجد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے دنیا بھر میں انٹرنیشنل ریڈیالوجی ڈے آج منایا جا رہا ہے۔جی ہاں جرمنی سے تعلق رکھنے والے ولہیم کانراڈ نامی فزیسٹ نے 8نومبر 1895کو یہ شعائیں دریافت کی تھیں، جس کے بعد ریڈیالوجی کا ایک پورا شعبہ وجود میں آگیا اور آج دنیا کے ہر خطہ میں لوگ اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔تمام دنیا کے ریڈیو گرافر ہر سال8 نومبر کو ریڈیالوجی کا عالمی دن مناتے ہیں۔
ریڈیالوجی کو خصوصاً آج کے دور میں بہت سی بیماریوں کی تشخیص کے لئے ایک بڑا اہم اور بہترین ذریعہ مانا جاتا ہے۔ اس شعبے میں مزید تحقیق کا عمل جاری ہے اور انسان اپنی ضرورت کے مطابق طب کے سلسلے میں نئی سے نئی ایجادات کر رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سنگاپور: قتل کے جرم میں 2 پاکستانیوں کو پھانسی کی سزا

کیورا (مانیٹرنگ ڈیسک)2 پاکستانیوں کو جوئے کے تنازع پر اپنے ایک ہم وطن کو قتل ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے