منگل , 21 فروری 2017

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی زندگی کامختصر جائزہ

پیدائش:14جون 1946ء
جائے پیدائش: نیویارک
پیدائش کےوقت نام:ڈونلڈ جان ٹرمپ
والد کانام:فرِڈ ٹرمپ
والدہ کانام:میری ٹرمپ
زوجات کانام: میلا نیا ٹرمپ(22 جنوری 2005ء ۔تا حال)
مارلاٹرمپ(دسمبر1993ء۔جون 1999ء)(طلاق یافتہ)
ایوانا ٹرمپ(1977ء۔1990ء)(طلاق یافتہ
بچے:بیرون(میلانیا سے)
ٹیفنی(مارلاسے)
ایریک(ایوانا سے)
ایوانکا(ایوانا سے)
ڈونلڈ جونیئر(ایوانا سے)
تعلیم:پنسلوینیا یونیورسٹی،وہارٹن سکول آف فائیننس 1968ء
عملی زندگی:
1970ء:فارغ التحصیل ہونے کے بعد والد کےساتھ رئیل سٹیٹ کےکاروبار سےمنسلک ہوگئے۔
1980ء:نیویارک میں متعدد عمارتیں خریدیں اورتعمیر کیں، جن میں ٹرمپ ٹاور شامل ہے۔
(1993ء) ٹرمپ پلازہ اوراٹلینٹک سٹی میں متعدد قمار خانے(کیسینو)شامل ہیں۔
1996ء:مس یونیورس،مس یوایس اے اورمس ٹین یوایس اے کے مقابلوں کوخریدا اوران مقابلوں کےایگزیکٹو پروڈیوسربن گئے۔
16 مئی 2011ء: اعلان کرتے ہیں کہ وہ امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔
29 مئی 2012ء: سی این این کودیئے گئے انٹرویو میں ٹرمپ امریکی صدر باراک اوباما کی جائے پیدائش کومشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اوباما امریکی ریاست ہاوائی میں پیدا نہیں ہوئے(واضح رہےکہ امریکی صدر بننے کےلیے امریکہ میں پیدا ہونا ضروری ہے)۔
15 مارچ 2013ء: ایک خطاب کےدوران ٹرمپ نےامریکہ کو’’ مکمل طورپر گندگی‘‘ قرار دیا۔
16 جون 2015ء: ٹرمپ اعلان کرتے ہیں کہ وہ امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔
15 جولائی 2015ء: ٹرمپ کےانتخابی گوشوارے سےظاہر ہوتا ہےکہ ٹرمپ کی کل د ولت 10 ارب ڈالر ہے۔
22 جولائی 2015ء: امریکی الیکشن کمیشن کی طرف سےڈونلڈ ٹرمپ کےگوشوارے عوام الناس کےلیے شائع کردیے گئے۔
7 دسمبر 2015ء:ٹرمپ کی انتخابی مہم کےذریعے ایک پریس رلیز کیا جاتا ہے کہ جس میں یہ مطالبہ کیا جاتا ہےکہ امریکہ کےدروازے مسلمانوں کےداخلے کےلیے بند کردیئے جائیں۔
مارچ 2016ء:فوربر میگزین ڈونلڈ ٹرمپ اوردیگر 13 افراد کودنیا کے324 ویں امیر ترین شخص قرار دےدیتا ہے،فوربز کےمطابق ٹرمپ کی کل دولت5.4 ارب ڈالرہے۔
19 جولائی 2016ء: ٹرمپ باضابطہ طورپر ریپبلکن پارٹی کےصدارتی امیدوار نامزد ہوجاتے ہیں۔
یکم اکتوبر2016ء: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا جاتا ہے کہ 90 کی دہائی میں ڈونلڈ ٹرمپ ٹیکس چوری کےجرم کاارتکاب کرچکے ہیں۔
7 اکتوبر2016ء:ٹرمپ کے حوالے سے ایک آڈیو ریکارڈنگ شائع کردی جاتی ہے،اس آڈیو ریکارڈنگ میں ٹرمپ ایک خاتون کےحوالے سےانتہائی نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے سنائی دےرہےہیں۔جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ اپنی آواز میں ایک آڈیو ریکارڈنگ شائع کرتے ہیں جس میں وہ امریکی عوام سےمعافی مانگتے ہیں۔
9 اکتوبر 2016ء: 11 خواتین ٹرمپ پرجنسی ہراساں کرنے کاالزام عائد کرتیں ہیں جس کی ٹرمپ تردید کرتے ہوئے ان الزامات کو جھٹلادیتے ہیں۔
8 نومبر 2016ء: ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی سےہمکنار ہوتے ہوئے نئے امریکی صدر منتخب ہوجاتے ہیں۔ ٹرمپ پہلے امریکی صدر ہیں جنہوں نے صدر بننے سے پہلے کسی بھی سرکاری عہدے پرفائز نہیں رہے۔

یہ بھی دیکھیں

جعلی نیوز میڈیا امریکی عوام کا دشمن ہے:ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایک بارپھرمیڈیا کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئےمتعدد ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے