بدھ , 18 جنوری 2017

ویتنام: شہری کے پیٹ سے قینچیاں نکال لی گئیں

ہانوئی (مانیٹرنگ ڈیسک)ویتنام میں شہری کے پیٹ میں 18 سال سے موجود قینچیاں کامیاب آپریشن کے بعد نکال لی گئیں۔ویتنام میں ڈاکٹرز اس وقت حیران رہ گئے جب پیٹ میں درد کی شکایت لے کر ایک مریض ان کے پاس آیا۔ مختلف رپورٹ اور ایکسرے میں مریض کے پیٹ میں موجود دو قینچیاں دکھائی دیں۔
مریض سے معلوم ہوا کہ 54 سالہ شہری کے پیٹ میں کئی برس پہلے ہونے والی ایک سرجری کے دوران دو قینچیاں رہ گئی تھیں تاہم مریض اس سے لا علم تھا اور پیٹ میں مسلسل درد پر یہ شخص درد کش دوائیں لیتا رہا ۔ایکسرے کرنے پر پتہ چلا کہ نوجوان کے پیٹ میں قینچیاں موجود ہیں ۔ ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے متاثرہ شخص کو اس مصیبت سے نجات دلائی۔

یہ بھی دیکھیں

سونے کے ورق میں لپٹا پیزا، قیمت صرف 2 لاکھ روپے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ سے پاکستان تک پیزا عام لوگوں کا کھانا ہوتا ہے کیونکہ یہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے