منگل , 21 فروری 2017

زعفران کینسر سے بچاؤ میں معاون

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) برطانیہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کینسر کا مرض دنیا بھر میں بسنے والے انسانوں کو تیزی سے متاثر کررہا ہے جس کے باعث ہر سال لاکھوں لوگ موت کے منہ میں جارہے ہیں ۔ جدید تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ زعفران جگر کے لیے بہت مفید ہے اور یہ کینسر سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔ زعفران میں پایا جانے والا بائیو مالیکیول اور کروسین جگر کی صحت کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے اور کینسر کے مرض کو روکنے میں بہت حد تک مدد فراہم کرتا ہے ۔
تحقیق کاروں نے مزید کہا کہ زعفران کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ کینسر کے لیے بنائی جانے والی ادویات میں زعفران کو استعمال کیا جائے ۔

یہ بھی دیکھیں

ٹی بی کے مکمل خاتمے کیلیے دو نئے طریقہ علاج دریافت

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک ) طبی سائنس میں ترقیوں کے باوجود اب بھی تپِ دق (ٹی بی) ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے