منگل , 17 جنوری 2017

چینی کی فی کلو قیمت میں اضافہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) تین روز میں ہول سیلز مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 59 روپے سے بڑھ کر 62 روپے ہوگئی ہے ۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار نے بتایا تھا کہ شوگر ملزکے پاس 15 دسمبر2016 تک 12 لاکھ 30 ہزار ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں ۔ 4 لاکھ ٹن ماہانہ طلب کے حساب سے ذخائر5 فروری 2017 تک کے لئے کافی ہیں ۔
اس بریفنگ پر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی لیکن فیصلے کا اثرہول سیل مارکیٹ پرنظر آنے لگا ہے۔3 روز میں ہول سیلز مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 59 روپے سے بڑھ کر 62 روپے ہوچکی ہے، یعنی 100 کلو چینی کے تھیلے پر 300 روپے کا اضافہ ہوچکاہے۔

یہ بھی دیکھیں

یوایس انٹرنیشنل ٹریڈ کمیشن نے پانچ چینی کمپنیوں کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )یوایس انٹرنیشنل ٹریڈ کمیشن نے پانچ چینی کمپنیوں کے بارے میں ٹریڈ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے