بدھ , 18 جنوری 2017

چینی آبدوز کی پاکستان آمد پر ہندوستان تشویش میں مبتلا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )ہندوستان نے چین کی ایٹمی آبدوز کی جنوبی پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کی بندر گاہ آمد پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ہندوستان میڈیا نے اپنے ملک کی آبی سرحدوں کے قریب چین کی ایٹمی آبدوز کی تصاویر جاری کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ چین، ہندوستانی بحریہ کی نقل حرکت کو کنٹرول اور بحر ہند پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا کہ چین کی آبدوز کروز، میزائلوں اور ایٹمی وار ہیڈ سے لیس ہے اور ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے دعوے کے مطابق، یہ ہندوستانی بحریہ کے لیے ایک خطرہ شمار ہوتی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ شانگ آبدوز، چین کی انتہائی جدید ترین آبدوز ہے جس میں اینٹی ریڈار سسٹم نصب ہے اور اسے کئی ماہ تک ایندھن کی ضرورت نہیں ہوتی۔

یہ بھی دیکھیں

حجاب پہننے پر مسلمان لڑکی کو سکول بس سے اتار دیا گیا

یوٹا(مانیٹرنگ ڈیسک ) غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر یوٹا کی رہائشی ایک 15 ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے