بدھ , 18 جنوری 2017

ترکی نے عراق سے اپنی فوج نکالنے کا وعدہ کیا ہے، عراقی وزیر اعظم

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک )عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ ترکی نے عراق سے اپنے فوجی واپس بلانے کا وعدہ کیا ہے۔ بغداد میں اپنے ترک ہم منصب بن علی یلدرم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے یہ بات زور دیکر کہی کہ انقرہ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنے فوجی، شمالی عراق کے شہر موصل کے نواحی علاقے بعشیقہ سے باہر نکال لے گا۔
انہوں نے کہا کہ ترکی نے عراق کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے احترام کا بھی وعدہ کیا ہے۔ وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ عراق اور ترکی، اچھی ہمسائیگی کی پاسداری اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے پر بھی متفق ہیں۔ ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک، عراق کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کا احترام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعشیقہ میں تعینات ترک فوجیوں کا مستقبل جلد واضح ہو جائے گا۔
ترکی نے دسمبر دو ہزار پندرہ میں اپنے سیکڑوں فوجیوں کو غیر قانونی طور پر عراق کے شمالی شہر موصل کے قریب واقع بعشیقہ چھاؤنی میں تعینات کر دیا تھا۔ عراقی حکومت کی اجازت کے بغیر انجام پانے والے اس اقدام کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات سخت کشیدہ ہو گئے تھے۔ ترک وزیر اعظم، انقرہ بغداد تعلقات کو معمول پر لانے کی غرض سے ہفتے کی صبح عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچے۔

یہ بھی دیکھیں

دہشت گرد امریکی دخل اندازیوں کی وجہ سے عراق تک پہنچ گئے، العبادی

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک )عراقی وزیراعظم نے امریکی دخل اندازیوں کی وجہ سے پہنچنے والے نقصانات کے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے