منگل , 17 جنوری 2017

سابق ایرانی صدر رفسنجانی انتقال کرگئے

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک )ایران کے سابق صدر آیت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ ذرائع کےمطابق 82 سالہ آیت اللہ علی اکبر رفسنجانی حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔اکبر ہاشمی رفسنجانی دو بار ایران کے صدر رہے اور انہیں ایران کی انقلابی سیاست میں انتہائی اہم شخصیت تصور کیا جاتا تھا۔قبل ازیں ایرانی میڈیا میں یہ خبریں چل رہی تھیں کہ اکبر ہاشمی رفسنجانی کو ناسازی طبع کی وجہ سے تہران ایک ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ایران کے مذہبی رہنما اکبر ہاشمی رفسنجانی 1989 سے1997 تک ملک کے صدر رہے، ایرانی حکومت کے سخت گیر رہنما انہیں ایک روشن خیال آواز سمجھتے تھے۔
2005 کے انتخابات میں بھی رفسنجانی نے حصہ لیا تھا ۔اس کے علاوہ رفسنجانی ایک دفعہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر بھی رہے، بطورِ صدر انہوں نے ایران میں سیاسی ترقی سے زیادہ معاشی ترقی پر زور دیا۔آیت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی بہت سی مذہبی کتب تصنیف کی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

صدام کے فوجی داعش کی مدد کر رہے ہیں

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک ) عراق کے موصل سٹی سے حاصل ہونے والے دستاویزات سے پتا چلتا ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے