ہفتہ , 25 فروری 2017

ہیلری کلنٹن نے سیاست کو خیرباد کہہ دیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) شکست خوردہ امریکی صدارتی امیدوار اور سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے قریب ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلری کلنٹن آئندہ خود کوکسی بھی انتخابی عمل میں نامزد نہیں کریںگی اور فلاحی کاموں پر توجہ مرکوز کریںگی۔
ہیلری کلنٹن کی مشیر نیر اٹنڈن نے CNNکو انٹرویو دیتے ہوئے کہاہے کہ ’’نیویارک ٹائمز‘‘میں شائع ہونے والی خبرکہ ہیلری کلنٹن نیویارک میئر کے انتخابات میں حصہ لینے والی بے بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیلری کسی بھی قسم کے انتخابات حصہ نہیں لے رہیں اور ناہی کسی عہدے کی خواہش مند ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کی 20تاریخ کو منعقد ہونے والی ڈونلڈٹرمپ کی حلف برادری کی تقریب میں ہیلری کلنٹن کی شرکت متوقع ہے۔

یہ بھی دیکھیں

واشنگٹن میں صیہونی مخالف مظاہرہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی شہریوں نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات اور ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے