منگل , 17 جنوری 2017

فاسٹ بولر محمد عرفان کی والدہ انتقال کرگئیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )چند ماہ قبل ہی والد کے انتقال کے صدمے سے دوچار ہونے والے قومی ٹیم کے دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان کی والدہ بھی انتقال کر گئیں۔ذرائع کےمطابق طویل القامت فاسٹ بولر محمد عرفان کی والدہ انتقال کر گئیں، محمد عرفان ان دنوں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں اور قومی ٹیم کے ساتھ برسبین میں موجود ہیں، محمد عرفان کو آسٹریلیا میں ہی والدہ کے انتقال کی خبر دی گئی تاہم ان کی وطن واپسی سے متعلق ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
آسٹریلیا میں موجود قومی کے ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم منجمنٹ نے محمد عرفان سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ 3 ماہ قبل ہی محمد عرفان کے والد کا انتقال ہوا تھا جس پر انہوں نے اپنے والد کے ایصال ثواب کے لئے اپیل بھی کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستانی کرکٹ کے انداز کو فرسودہ کہنے پر ظہیر عباس کا آرتھر کو جواب

لاہور(نامہ نگار)سابق کپتان ظہیرعباس نے کوچ مکی آرتھر کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے