منگل , 17 جنوری 2017

سابق کرکٹر وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کی مقامی عدالت نے سابق کرکٹر وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔واضح رہے کہ کرکٹر وسیم اکرم کی مدعیت میں بہادر آباد تھانے میں میجر ریٹائرڈ عامر الرحمٰن اور دیگر کے خلاف گذشتہ برس اگست میں مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔تاہم وسیم اکرم گزشتہ 31 سماعتوں سے گواہی کے لیے مقامی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کے باعث عدالت نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔بعدازاں عدالت نے وسیم اکرم کو 17 جنوری کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس اگست میں کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری نوجوان فاسٹ باؤلرز کے تربیتی کیمپ کی سربراہی کے لیے آنے والے وسیم اکرم کی گاڑی کو کارساز روڈ پر حادثہ پیش آیا تھا۔اس دوران وسیم اکرم کی حادثے میں ملوث گاڑی کے ڈرائیور سے تلخ کلامی ہوئی تھی لیکن اسی دوران گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے شخص نے وسیم اکرم کی گاڑی پر فائر کردیا تھا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا تھا جس کے بعد مرکزی ملزم میجر ریٹائرڈ عامر الرحمٰن نے عدالت سے ضمانت حاصل کر لی تھی۔
بعدازاں میجر ریٹائرڈ عامر الرحمٰن نے ایک خط میں وسیم اکرم سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں رونما ہونے والے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ، عظیم فاسٹ باؤلر کے بہت بڑے مداح ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستانی کرکٹ کے انداز کو فرسودہ کہنے پر ظہیر عباس کا آرتھر کو جواب

لاہور(نامہ نگار)سابق کپتان ظہیرعباس نے کوچ مکی آرتھر کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے