اتوار , 26 فروری 2017

افغان پارلیمنٹ کے قریب خود کش حملے میں 46 افراد ہلاک اور102 زخمی

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک ) افغان پارلیمنٹ کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک اور102 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خودکش حملہ اس وقت ہوا جب پارلیمنٹ کا عملہ چھٹی کے وقت عمارت سے باہر نکل رہا تھا تو اس دوران خود کش بمبار نے خود کودھماکے سے اڑالیا جب کہ ساتھ ہی مرکزی دروازے کے قریب گاڑی بھی دھماکے سے اڑ گئی جس کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک اور 102 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ ہلاک افراد میں پارلیمنٹ کے عملے کے ارکان سمیت عام شہری شامل ہیں۔
خودکش دھماکوں کے بعد فوری طورپرامدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا کو جاری کردہ ای میل کے ذریعے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے امریکہ کی حمایت حاصل کرنے والے افراد غلطی کر رہے ہیں: آیت اللہ آملی لاریجانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف جسٹس نے مسئلہ فلسطین کا راہ حل ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے