منگل , 21 فروری 2017

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا:پہلاون ڈے کرکٹ میچ 13 جنوری بروز جمعہ کو کھیلا جائے گا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 13 جنوری بروز جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجکر بیس منٹ پر شروع ہوگا۔ قومی ٹیم اظہر علی کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔
آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی سٹیون سمتھ کریں گے۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے 15 جنوری کو میلبورن، تیسرا 19 جنوری کو پرتھ، چوتھا 22 جنوری کو سڈنی جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 26 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائےگا۔ یاد رہے کہ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی دیکھیں

قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ویسٹ انڈیز مارچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گا، ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے