منگل , 21 فروری 2017

ترسیلات زر میں گزشتہ چھ ماہ میں ریکارڈکمی

 

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانیو ں کے لیے ایک اور بری خبر، ترسیلات زر میں گزشتہ چھ ماہ میں کافی زیادہ کمی دیکھی گئی ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال17ء کے پہلے چھ مہینوں میں 9458.66ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گزشتہ برس کی اسی مدت میں9688.34 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔
دسمبر2016ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1584.17ملین ڈالر تھی جو کہ نومبر 2016ء اور دسمبر2015ءکے مقابلے میں 1.2 فیصد کم ہے۔ بلحاظ ملک دسمبر 2016ء کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان سے بالترتیب 475.75 ملین ڈالر، 339.93 ملین ڈالر، 182.17ملین ڈالر، 181.85ملین ڈالر، 203.63 ملین ڈالر، اور 35.08 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ دسمبر 2015ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب501.99ملین ڈالر، 339.53ملین ڈالر، 208.05 ملین ڈالر، 190.57ملین ڈالر، 209.50ملین ڈالر اور 35.25ملین ڈالر تھیں۔ دسمبر2016کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 165.76 ملین ڈالر رہیں جبکہ دسمبر 2015ء میں ان ملکوں سے 131.24ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی اسٹاک ایکسچینج میں پہلی خاتون چیئر پرسن مقرر

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی اسٹاک ایکسچینج نے سرمایہ کار بینک این سی بی کیپٹل کی چیف ایگزیکٹو ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے