بدھ , 18 جنوری 2017

سیکیورٹی جائزہ،:ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اپنی سیکورٹی ٹیم پاکستان بھیج رہا ہے

ٹرینیڈاڈ(مانیٹرنگ ڈیسک )ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ پاکستان میں سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلیے ٹیم تشکیل دیدی، قیادت منیجر آپریشن رولینڈ ہولڈر اور سیکیورٹی کے سربراہ پال سلوو کر ینگے، ٹوئنٹی20سیریز کھیلنے کا فیصلہ مہمان وفد کی رپورٹ دیکھ کرکیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے فوراً بعد ویسٹ انڈیز کو 2ٹوئنٹی 20 میچزکی سیریز کھیلنے کی دعوت دے رکھی ہے، ممکنہ وینیو لاہورمیں پہلا مقابلہ 18 اوردوسرا 19 مارچ کو شیڈول کیا جائے گا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کرکٹ بورڈ کے صدرعظیم بصارت کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ وہ حالات کا جائزہ لینے کیلیے اپنی سیکیورٹی ٹیم پاکستان بھیجے گا۔انھوں نے فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) کی رپورٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ بہت حساس ہے، اسی لیے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم پاکستان بھیج رہا ہے۔
قیادت منیجر آپریشن رولینڈ ہولڈر اور سیکیورٹی کے سربراہ پال سلوو کر رہے ہیں، فیکا کی تشویش کے باوجود اپنے سیکیورٹی ماہرین کی رپورٹ پر انحصار کرینگے۔عظیم بصارت نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں سیریز کے امکانات ختم نہیں ہوئے ہیں اور اگر پی سی بی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کی ضمانت دے دیتا ہے تو یہ میچز ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

تیسراون ڈے؛ کینگروزکے تین اہم کھلاڑی باہر

پرتھ (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ایک روزہ میچ کیلئے کینگروز ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے