منگل , 21 فروری 2017

پاراچنار میں ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر قرآن خوانی کا اہتمام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عالم اسلام کے لئے ان کی انتھک خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا۔ پارا چنار میں منعقدہ تعزیہ ریفرنس سے علماء نے خطاب کیا۔رپورٹ کے مطابق پاک افغان بارڈر پر واقع قبائلی علاقے پاراچنار میں ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں کیثر تعداد میں علماء کرام اور قبائلی مشران نے شرکت کی۔
مرکزی امام بارہگاہ پاراچنار میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کی رحلت کے حوالے سے قرآن خوانی کی تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر ان کےایصال ثواب کے لئے ختم قرآن کیاگیا اور عالم اسلام کیلئے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔تقریب میں خطیب جامعہ مسجد علامہ فداحسین مظاہری سیمت کثیر تعداد میں علماء اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔
مجلس علماء اہلیبت کے جانب سے بھی ختم قرآن کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر منعقدہ تغریتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے ہاشمی رفسجانی کے عالم اسلام کیلئے گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی دیکھیں

فوجی عدالتوں کی بحالی کیلئے حکومتی کوششیں تیز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں 6 دہشت گرد حملوں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے