بدھ , 18 جنوری 2017

امام خامنہ ای کی جانب سے ہاشمی رفسنجانی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور مجلس ترحیم کا انعقاد

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )تہارن کے امام خمینی (رہ) امام بارگاہ میں امام خامنہ ای کی جانب سے سابق ایرانی صدر آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا جس میں اعلیٰ حکومتی اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ذرائع نے مقام معظم رہبری کی سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امام خامنہ ای کی جانب سے امام خمینی (رہ) کے نام سے منسوب امام بارگاہ میں مجلس و فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، اس مراسم میں مرحوم ہاشمی رفسنجانی کے اہلخانہ سمیت ان کے عزیز و رشتہ دار، ایران کی تینوں کے قوا کے اعلیٰ حکام، حکومتی اور عسکری حکام نے شرکت کی۔قاریوں نے کلام اللہ مجید کی تلاوت کی اور ذاکرین اہل بیت علیہم السلام نے محفل کو ذکر حسین علیہ السلام سے منور کیا۔

یہ بھی دیکھیں

دہشت گرد امریکی دخل اندازیوں کی وجہ سے عراق تک پہنچ گئے، العبادی

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک )عراقی وزیراعظم نے امریکی دخل اندازیوں کی وجہ سے پہنچنے والے نقصانات کے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے