منگل , 21 فروری 2017

اسرائیلوں کی موت آئی؛ تین اور صہیونی دہشتگرد فوجی ہلاک

 

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک )بیت المقدس میں ایک فلسطینی کی صیہونی مخالف کارروائی میں تین صیہونی فوجی ہلاک ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی نوجوان نے جو ٹرک چلا رہا تھا، بدھ کے روز صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں غاصب فوجیوں پر ٹرک چڑھا دیا جس میں تین صیہونی فوجی ہلاک جبکہ پندرہ صیہونی زخمی ہو گئے جن میں بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
گذشتہ ایک ہفتے کے دوران صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے انجام پانے والی یہ دوسری کارروائی ہے۔اتوار کے روز بھی ایک فلسطینی نے چار صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور اٹھارہ دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ مسجد الاقصی پر صیہونی آبادکاروں کے بار بار حملوں اور جارحیت کا مقابلہ کرنے کی غرض سے فلسطینی شہری مختلف طریقوں سے غاصب صیہونیوں کے تخریبی اقدامات روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ٹرمپ سفری پابندیوں سے متعلق ایک مؤثر حکم نامہ جاری کریں گے: جان کیلی

میونخ (مانیٹرنگ ڈیسک )جرمنی کے شہر میونخ میں سالانہ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر انسداد ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے