بدھ , 18 جنوری 2017

قندھار گورنرہاوس پر دھشتگردانہ حملہ، پاکستان پر الزام

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )قندھار پولیس چیف نے کہا ہے کہ گزشتہ رات قندھار گورنر ہاؤس میں دہشتگرد حملہ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی اور حقانی نیٹ ورک کی طرف سے کیا گیا ہے۔ قندھار پولیس چیف نے کہا ہے کہ گزشتہ رات قندھار گورنر ہاؤس میں دہشتگرد حملہ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی اور حقانی نیٹ ورک کی طرف سے کیا گیا ہے۔افغان کے صوبہ قندھار کے پولیس چیف جنرل رزاق نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ رات قندھار گورنر ہاؤس پر حملے کے تانے بانے پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی اور حقانی نیٹ ورک سے ملتے جلتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حملے کی منصوبہ بندی بہترین مہارتوں کے تحت کی گئی تھی۔جنرل رازق نے مزید کہا: اس حملے کا مقصد صوبہ قندھار کے حکام کو نشانہ بنانا تھا جبکہ افغان سیکورٹی حکام کی جانب سے اس حملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے بھی اس حملے کی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے اور افغان سیکورٹی کونسل کے مشیر حنیف اتمر کی سربراہی میں ایک وفد قندھار بھیجا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں میں 4 دھماکے کئے گئے ہیں جن میں 43 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے آج پھر 3نوجوانوں کو شہید کردیا

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک )مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے آج پھر 3کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے