منگل , 17 جنوری 2017

پاکستان نےجوہری ہتھیاروں کی برآمد روکنے کے لیے کنٹرول لسٹ جاری کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے ایک ذمے دار ایٹمی قوت ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے جوہری ہتھیاروں کی برآمد روکنے کے لیے کنٹرول لسٹ جاری کردی ہے۔پاکستان نے اس سے قبل ایٹمی و بائیولوجیکل ہتھیاروں کی پہلی فہرست دو ہزار پانچ میں جاری کی تھی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک بار پھر ذمہ دار ایٹمی قوت ہونے کا ثبوت دے دیا، پاکستان نے ایٹمی اور بائیو لوجیکل ہتھیاروں میں استعمال ہونے والی اشیاء کی برآمد روکنے کے لئے ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ دو ہزار چار کے تحت نظرثانی شدہ کنٹرول لسٹ جاری کر دی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے اس سے قبل ایٹمی و بائیولوجیکل ہتھیاروں کی پہلی فہرست دو ہزار پانچ میں جاری کی تھی ، فہرست میں پہلی نظرثانی دو ہزار گیارہ جبکہ دوسری نظر ثانی دو ہزار پندرہ میں کی گئی تھی، ترجمان کے مطابق پاکستان نے فہرست جاری کر کے ذمہ دار ایٹمی قوت ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت تمام ممالک ایٹمی عدم پھیلاؤ کے لئے ایسی فہرست جاری کرنے کے پابند ہیں ۔ یہ فہرست ملک کی تمام ایکسپورٹ پوسٹس کو فراہم کی جاتی ہے، تاکہ ایٹمی اور بائیو لوجیکل ہتھیاروں میں استعمال ہونے والی اشیاء کی سمگلنگ روکی جا سکے۔

یہ بھی دیکھیں

بلوچستان:قطری شہزادے کے قافلے پر فائرنگ

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں نامعلوم افراد نے قطری شہزادے کے قافلے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے