ہفتہ , 25 فروری 2017

بلاول بھٹوکی ایرانی سفارت خانے آمد، ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نےاسلام آباد میں واقع ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا ہے جہاں ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے ان کااستقبال کیا۔بلاول بھٹو نے ایرانی سفیر سے ملاقات کے دوران ایران کے سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پراظہار افسوس کرتے ہوئے تعزیت کی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مرحوم ہاشمی رفسنجانی اعلیٰ پائے کے لیڈر اور ایک عظیم راہنماء تھے جن کا خلا مدتوں تک پر نہ ہو سکے گا۔واضح رہے کہ ایرانی سابق صدر ہاشمی رفسنجان کچھ روز پہلے 82 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے پر انتقال کر گئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

یمنی فورسز نے آل سعود کا ایف 16 جنگی طیارہ مار گرایا

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک )یمنی فورسزز نے نجران کے سرحدی علاقہ میں سعودی عرب کے ایف سولہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے