ہفتہ , 20 اپریل 2024

admin

کیا پیوٹن ایٹمی حملہ کر دیں گے؟

’میں دھمکا نہیں رہا۔‘ یہ وہ تین الفاظ ہیں جو روس کے صدر ولادی میر پوتن نے قوم سے اپنے حالیہ خطاب میں کہے۔ ان لفظوں سے لگتا ہے کہ ایٹمی جنگ کی دھمکی دی گئی۔ روسی صدر کے ’تباہ کن ہتھاروں‘ کے بارے میں بیان کے بعد میڈیا میں ان کے وفاداروں نے اس حوالے سے باتیں شروع کر …

مزید پڑھیں »

کیا عمران خان کا کھیل کھل گیا ہے؟

اللہ تو حق ہے، جھوٹ کی قسمت میں ذلت اور رسوائی ہے۔عمران خان :’’ امریکہ کا نام نہیں لینا بس کھیل کھیلنا ہے‘‘۔اعظم خان :’’ایک میٹنگ کر لیتے ہیں اور اپنی مرضی کا تجزیہ دیں گے‘‘۔ عمران خان کا کھیل کھل گیا۔ شہباز شریف کے دو بین الاقوامی دورے، امریکی روسی چینی سربراہان سمیت درجنوں ملاقاتیں، دوطرفہ بات چیت، دھاک …

مزید پڑھیں »

آڈیو لیکس: وضاحت کریں، سیاست نہیں

(ہارون رشید) یہ واقعی پاکستان کے وجود کے لیے انتہائی سنگین مسئلہ ہے، ماضی کے کئی بڑے بڑے سانحات سے بھی بڑھ کر۔ وزیر اعظم ہاؤس جو ہر اعتبار سے ملک کی انتہائی حساس مقامات میں سے ایک ہے، ملک کا محفوظ ترین مقام ہونا چاہیے تھا۔ لیکن جہاں ملک کے دوسرے نظام زوال کا شکار ہیں، وہاں ڈیجیٹل سکیورٹی …

مزید پڑھیں »

بھارتی سپریم کورٹ نے تمام خواتین کو اسقاط حمل کا حق تفویض کردیا

نئی دہلی:بھارتی سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ ایک عورت کو ازدواجی حیثیت حاصل نہ ہونا اس کے حمل کے 24 ہفتوں تک کسی بھی وقت اسقاط حمل کے انتخاب سے محروم نہیں رکھ سکتا، اس فیصلے کو خواتین کے حقوق کے کارکنوں نے سراہا ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی سپریم کورٹ کی جانب …

مزید پڑھیں »

امریکا کی 100سالہ تاریخ کا سب سے بڑا طوفان:ہر طرف تباہی مچا دی

فلوریڈا: سمندری طوفان ایان امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا،241 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے تباہی مچادی۔تفصیلات کے مطابق کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان ایان امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا۔یہ امریکا کی100سالہ تاریخ میں سب سے بڑا طوفان ہے، جس میں ہوا کی رفتار ڈیڑھ سو میل فی گھنٹہ ہے۔ سمندری …

مزید پڑھیں »

آنگ سان سوچی کو کرپشن کے مقدمے میں 3برس قید کی سزا

ینگون:میانمار کی عدالت نے آنگ سان سوچی کو کرپشن کے مقدمے میں 3برس قید کی سزا سنادی۔غیرملکی خبرایجنسی نےبتایا ہے کہ آنگ سان سوچی کے ساتھ آسٹریلیوی مشیر شان ٹرنل اور دیگر تین افراد کو قید کی سزا سنائی گئی۔ ان افراد کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔ آنگ سان سوچی کو پچھلے برس فروری میں …

مزید پڑھیں »

نواز شریف ،اسحاق ڈار کی تقاریر نشر کرنے پر ڈی جی آپریشنز پیمرا طلب

لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف ، اسحاق ڈار و دیگر کی تقاریر نشر کرنے پر ڈی جی آپریشنز پیمرا کو طلب کرلیا۔ہائی کورٹ میں نواز شریف ،اسحاق ڈار سمیت دیگر اشتہاری ملزمان کی تقاریر ٹی وی پر نشر کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا نے 2019 میں اشتہاری اور سزا یافتہ …

مزید پڑھیں »

ڈی ایچ اےسمیت سب ہاؤسنگ سوسائٹیزمیں فراڈ ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ بدقسمتی سےڈی ایچ اےسمیت سب ہاؤسنگ سوسائٹیزمیں فراڈ ہے۔ہائیکورٹ میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کی جانب سے پلاٹ منسوخی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ نے درخواست گزار سے حتمی دلائل طلب کرلیے۔ شہری محمد طارق نے بتایا کہ ڈی ایچ اے نےتمام ادائیگی کے باوجود الاٹمنٹ منسوخ کردی۔سی …

مزید پڑھیں »

پی آئی اے کا خواتین فلائٹ اٹینڈنٹس کو مناسب لباس پہننے کی ہدایات

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے خواتین فلائٹ اٹینڈنٹس کو مناسب لباس پہننے کی ہدایات جاری کردیں۔قومی ایئرلائن کی فلائٹ سروسز کے جنرل منیجر نے ایئرلائن کی ایئر ہوسٹسز کے لباس پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مناسب لباس پہننے کے احکامات جاری کردیے۔ پی آئی اے کے سینئر اہلکار عامر بشیر کا کہنا ہے کہ ایئر ہوسٹسز کے اپنے …

مزید پڑھیں »

اینٹی کرپشن پنجاب کا 50 کروڑ سے کم کرپشن کے نیب کیسز کی تحقیقات کا فیصلہ

لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے احتساب عدالتوں سے نیب کو واپس بھیجے جانے والے 50 کروڑ سے کم کرپشن کے نیب کیسز کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔نیب قانون میں ترامیم کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ نیب میں جاری پچاس کروڑ سے نیچے والے تمام سیاسی افراد کے ریفرنسز اور محکموں کے کیسز کی تحقیقات اب …

مزید پڑھیں »