جمعہ , 19 اپریل 2024

ali.ch

ڈپریشن، خطرناک صورتحال

(ڈاکٹر توصیف احمد خان) پانی اور بجلی کی نایابی، بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، اسٹریٹ کرائم اور غیر یقینی سیاسی ومعاشی صورتحال عام آدمی کو ذہنی دباؤ میں مبتلا کررہی ہے، جس کی بناء پر ڈپریشن کا مرض بڑھ رہا ہے۔ ڈپریشن کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے ماہر نفسیات پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ پاکستان میں ماہرین نفسیات …

مزید پڑھیں »

انکل چریا ہیں

(وسعت اللہ خان) یہ ملک کبھی بھی امیر نہیں تھا ، ترقی کی رفتار بھی مسلسل اور ٹھوس نہیں تھی۔غریب اتنا ہی غریب تھا جتنا آج ہے بلکہ کچھ زیادہ ہی غریب تھا۔مگر جس کے پاس جتنا تھا اس میں مست تھا۔اسے لگتا تھا کہ ریاست کم وسائل کے باوجود اس کا خیال رکھنے کی اپنی سی کوشش کر رہی …

مزید پڑھیں »

افغانستان میں امن ۔ اب یا کبھی نہیں

(سلیم صافی( سب فریق متحرک ہوگئے ہیں اور سب کو جلدی ہے۔ امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد طالبان کے ساتھ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ اب کی بار انہوں نے قطر، سعودی عرب اور یو اے ای کے حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ ہندوستان اور چین کا بھی دورہ کیا۔ وہاں سے براستہ …

مزید پڑھیں »

آزادی بیان کا قتل عام

معروف جرنلسٹ، پریس ٹی وی کی اینکر و تجزیہ نگار کئی دستاویزی فلموں کی رائٹر و ڈائریکٹر نیز انسانی حقوق کی فعال کارکن محترمہ مرضیہ ہاشمی کو امریکی خفیہ اداروں نے اغوا کرکے ایک بار پھر انسانی حقوق کے پرخچے اڑا دیئے، ایک صحافی کو مجرموں کی طرح گرفتار کرنا، با پردہ خاتون کو جرم بتائے بغیر اور کسی عدالت …

مزید پڑھیں »

پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان کو گوگل کا شاندارخراج عقیدت

(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان عبدالحفیظ کاردار کی سالگرہ کے موقع پرانہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اپنا ڈوڈل تبدیل کرلیا۔ سترہ جنوری 1925 کو لاہور میں پیدا ہونے والے عبدالحفیظ کاردارپاکستان کی اولین ٹیسٹ ٹیم کے کپتان تھے اور آج ان کی 94 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ …

مزید پڑھیں »

پی ایس ایل 4 میں معروف غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد متوقع

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے غیر ملکی کرکٹرز کے پاکستان آنے کی نوید سنا دی،احسان مانی پرامید ہیں کہ پی ایس ایل فور میں تمام معروف کھلاڑی پاکستان آکر کھیلیں گے۔ چیئرمین پی سی بی نے خوشخبری سنائی ہے کہ دورہ پاکستان کے لیے کرکٹ آسٹریلیا سے بات چیت کا سلسلہ ختم نہیں ہوا،جنوبی افریقہ …

مزید پڑھیں »

اقوام متحدہ میں بھی خواتین ملازمین کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف

(مانیٹرنگ ڈیسک)خواتین ملازمین کو تنگ کرنے والے افراد اقوام متحدہ میں بھی پائے جاتے ہیں۔ اقوام متحدہ میں ملازمین کو ہراساں کئے جانے سے متعلق سروے نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دو سالوں میں یونائیٹڈ نیشن کی ہر تین میں سے ایک خاتون ملازم کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تیس ہزار سے زائد یو این ملازمین …

مزید پڑھیں »

آسٹریلیا ، مسلمانوں سے نفرت کے واقعات میں اضافہ

ملبورن(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں مسلمانوں سے نفرت کا تازہ واقعہ پیش آیا ہے، شرپسند خاتون نے چلتی ٹرین میں باحجاب لڑکی پر حملہ کرکے اسے زد و کوب کیا اور مغلظات بکیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے میلبورن شہر میں اسلامو فوبیا کی شکار ایک شرپسند خاتون ٹرین میں موجود مسلمان خواتین کی موجودگی پر سیخ پا ہوگئی …

مزید پڑھیں »

یمنی فوج کاسعودی فوجی ٹھکانے پر میزائلی حملہ

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی جانب سے یمن پر حملے اور یمنیوں کے محاصرے کے خلاف یمن کی فوج اور عوامی رد عمل اور حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ المیادین کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے زلزال-1 نامی میزائل سے نجران میں واقع سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی …

مزید پڑھیں »

عالمی سطح پرپریس ٹی وی کی اینکر کی رہائی کا مطالبہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی سطح پر پریس ٹی وی کی اینکر کی رہائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ #FreeMarziehHashemi لبنان کی مزاحمتی انقلابی تحریک تنظیم حزب اللہ نے امریکہ میں پریس ٹی وی کی اینکر پرسن مرضیہ ہاشمی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ لبنانی چینل المنار کے مطابق، حزب اللہ …

مزید پڑھیں »