جمعرات , 18 اکتوبر 2018

Dilawer Abbas

مکینک کی ذرا سی غلطی سے اربوں روپے مالیت کا ایف 16 طیارہ کھڑے کھڑے تباہ

بیلجیئم (مانیٹرنگ ڈیسک) بیلجیئم میں ایک مکینک نے طیارے کی مرمت کے دوران غلطی سے اس کا میزائل چلا کر اربوں روپے مالیت کا لڑاکا ایف 16 طیارہ تباہ کر دیا۔تباہ ہونے والے طیارے کی مالیت ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر یعنی دو ارب 56 کروڑ 50 لاکھ روپے بنتی ہے۔یہ واقعہ بیلجیئم کے دارالحکومت میں اُس وقت پیش آیا ...

مزید پڑھیں »

یوگنڈا کی 40 سالہ خاتون 44 بچوں کی ماں

یوگینڈا (مانیٹرنگ ڈیسک) افریقہ میں ایک خاتون کی عمر 40 برس ہے لیکن اب تک وہ 44 بچوں کو جنم دے چکی ہیں جن میں سے 38 بچے اب تک زندہ ہیں۔مریم نبٹانزی کا تعلق یوگنڈا کے ایک گاؤں کاممبری سے ہے۔ انہیں مقامی زبان میں نالونگو مزالا بانا بھی کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے چار بچوں کو ...

مزید پڑھیں »

پی ٹی اے کو 20 اکتوبر سے موبائل فون بند نہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو 20 اکتوبر کے بعد موبائل فون بند نہ کرنے کی ہدایت کردی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین پی ٹی اے محمد نوید اور ڈائریکٹر طالب ڈوگر ...

مزید پڑھیں »

واٹس ایپ نے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کے فیچر میں تبدیلی کردی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں پیغامات کی رسائی کی سب سے مشہور ایپلی کیشن واٹس ایپ نے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کے فیچر میں تبدیلی کردی۔واٹس ایپ نے اپنے سب سے کارآمد فیچر ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ میں تبدیلی متعارف کرادی ہے اور اب آپ اپنے بھیجے گئے پیغام کو 13 گھنٹے 8 منٹ 16 سیکینڈ کے اندر ڈیلیٹ کرسکتے ...

مزید پڑھیں »

بین الاقوامی ماہرین نے 31 پراسرار اورلاعلاج امراض شناخت کرلیے

نیویارک (مانٰٹرنگ ڈیسک) تمام تر طبی ترقی کے باوجود اب بھی ترقی یافتہ ممالک میں ایسے مریض موجود ہیں جو قابل ترین ڈاکٹروں کو طبی تشخیص میں کامیابی سے دور رکھتے ہیں۔ اس ضمن میں قائم بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم بنائی گئی ہے جسے ’غیرتشخیص شدہ امراض کا نیٹ ورک‘ یا یو ڈی این کا نام دیا گیا ...

مزید پڑھیں »

یہ آسان نسخہ آزمائیں، بیماریوں سے لڑنے کی طاقت بڑھائیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کسی بھی بیماری سے بچنے کے لیے انسانی جسم میں ایک خودکار نظام کام کرتا ہے جو بیماری کا سبب بننے والے جراثیموں کے حملے کو ابتدائی مرحلے پر ہی روک دیتا ہے انسانی جسم میں مزاحمت کا یہ نظام قوت مدافعت کہلاتا ہے۔چناچہ جب قوت مدافعت کمزور ہونے لگتی ہے تو جسم میں بیماریوں سے ...

مزید پڑھیں »

اختیارات کی بلدیاتی اداروں کو منتقلی سے ہی شہر بہتر ہوگا، ورلڈ بینک

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ اختیارات کی بلدیاتی اداروں کو منتقلی سے ہی شہر بہتر ہوگا۔وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے اپنے دفتر میں ورلڈ بینک کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ سندھ حکومت ورلڈ بینک کے تعاون سے صوبے بھر میں سیلابی پانی کی نکاسی کا نظام بنانے، کچرے کو ٹھکانے لگانے ...

مزید پڑھیں »

برطانیہ ٹیکس نہ دینے والے امیر پاکستانیوں کی معلومات دے گا، معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ٹیکس چوری روکنے اورٹیکس نیٹ سے باہر امیرلوگوں کے بارے میں معلومات کے تبادلے کیلیے مفاہمت کی یادداشت طے پاگئی۔ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں ایف بی آر اوربرطانوی ٹیکس اتھارٹی ہرمجسٹی ریونیواینڈکسٹمزکے ٹیکس کے شعبہ میں تعاون کے لیے طے پانیوالے ایم اویوپردستخط کیے گئے۔ پاکستان کی ...

مزید پڑھیں »

اظہر علی مزاحیہ طریقے سے رن آؤٹ

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ کے کھیل میں آئے دن ریکارڈز تو بنتے ہی رہتے ہیں لیکن ساتھ ساتھ مضحکہ خیز واقعات بھی پیش آتے رہتے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں اسی طرح کا مزاحیہ واقعہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ابوظہبی میں جاری میچ کے دوران پیش آیا۔اظہر علی نے پیٹر سڈل کی گیند پر تھرڈ مین باؤنڈری کی جانب اسٹروک لگایا ...

مزید پڑھیں »

دانش کنیریا کا 6 سال بعد میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے 6 سال تک مسلسل انکار کے بعد بالآخر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔اس فکسنگ اسکینڈل میں انگلش کاؤنٹی ایسیکس کے باؤلر مروین ویسٹ فیلڈ کو جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی تھی۔قطری ٹی وی الجزیرہ کے تحقیقاتی یونٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے دانش کنیریا نے اپنے سابقہ ...

مزید پڑھیں »