ہفتہ , 20 اپریل 2024

تجزیات

کوئٹہ سبزی منڈی میں دہشتگردی

(تحریر: طاہر یاسین طاہر) دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ضرور ہے، مگر پاکستان اس عالمی مسئلے کا شدید مضروب ہے۔ ہمارا المیہ یہ نہیں کہ ہم دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن اتحادی بنے اور نقصان اٹھایا، بلکہ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ملک میں کئی ایک کالعدم تنظیموں نے باہم غیر اعلانیہ اتحاد کیا ہوا ہے۔ وہ ساری تنظیمیں …

مزید پڑھیں »

نیتن یاہو کا انتخاب مغربی کنارہ بھی جانے کو ہے

(تحریر: سید اسد عباس) اسرائیل پانچویں بار نیتن یاہو کا ہوا، یوں نیتن یاہو اسرائیل کے سب سے طویل مدت تک برسر اقتدار رہنے والے وزیراعظم بن گئے ہیں۔ ان کا یہ اقتدار اسرائیلی جارج واشنگٹن یعنی پہلے اسرائیلی وزیراعظم ڈیوڈ بن گورین سے بھی طویل ہوچکا ہے۔ دس اپریل 2019ء کو قبل از وقت ہونے والے اسرائیلی قانون ساز …

مزید پڑھیں »

بائیں کاندھے کا فرشتہ

(عطا ء الحق قاسمی) بہت عرصہ پیشتر اسلام آباد اور اس کے مضافات کے عنوان سے ایک معلوماتی کتابچہ شائع ہوا جس کا انتساب جنرل ضیاء الحق سے منسوب کرتے ہوئےیہ تحریر تھا کہ ان کے ساتھ مصنف کی ذاتی شناسائی تو نہیں لیکن عالم ارواح میں بشارت ملتے ہی آزادی سے قبل موصوف کے پہلے بیٹے کی پیدائش پر …

مزید پڑھیں »

نریندر مودی پر پلوامہ کے حملہ آوروں کا احسان

(ایاز امیر) نریندر مودی اور بی جے پی الیکشن میں ناکام رہے تو وہ اور بات ہو گی لیکن اُن کے نصیب میں جیت ہوئی تو اُس کا زیادہ تر سہرا اُن حملہ آوروں کے سر ہو گا جنہوں نے پلوامہ حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ ان سُرخیلوں کی ذرا ٹائمنگ تو ملاحظہ ہو۔ الیکشن کے لحاظ سے نریندر …

مزید پڑھیں »

ریاست کا شاندار کرتا اور پولیس

(وسعت اللہ خان)  دو روز قبل سندھ پولیس نے کمیونٹی پولیسنگ اور پولیس امیج کے موضوع پر کراچی میں ایک بڑی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس میں پولیس کے حاضر و ریٹائرڈ اعلیٰ افسروں، بیورو کریٹس، ایک غیر ملکی سفارتکار اور سول سوسائٹی کے نمایندوں نے ڈجیٹل پریزنٹیشنز کے ذریعے پولیس، مسائل، کارکردگی اور حل کے بارے میں اپنے مشاہدات …

مزید پڑھیں »

اگر عمران ناکام ہو گئے؟

(آصف محمود) ضد اور خوش گمانی کا معاملہ الگ ہے ورنہ دیوار پہ لکھا نظر آ رہا ہے کہ کارِ حکومت احباب کے بس کی بات نہیں۔ ہاں، کوہ ہمالیہ سونا بن جائے اور سمندر کا پانی پٹرول میں تبدیل ہو جائے تو الگ بات ہے۔ سوال اب سیاست کا نہیں، بقاء کا ہے۔ سوال یہ ہے کہ اس حکومت …

مزید پڑھیں »

مہنگائی اور حکومت

(ظہیر اختر بیدری) اس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ حکومت کے جسم سے سنگین مسائل آکاس بیل کی طرح چمٹے ہوئے ہیں اور وہ ان مسائل کو حل کرنے کی پوزیشن میں بھی نہیں ہے لیکن عوام سے جڑے بعض سنگین مسائل ایسے ہیں جنھیں آسانی سے حل کیا جاسکتا ہے۔ ان مسائل میں سے ایک مسئلہ مہنگائی کا …

مزید پڑھیں »

الشیخ احمد یاسین شہید کی سیرت وکردار!

یہ 22 مارچ سنہ 2014ء کی صبح نماز فجر کا وقت تھا کہ فضاء میں اسرائیل کے جنگی طیاروں کی گرج دار آواز نے غزہ کے باوسیوں کو خوف و ہراس میں ڈالا دیا کیونکہ عموما اس وقت میں طیاروں کا فضاء میں نکلنا اس بات کا اشارہ تھا کہ صہیونی درندے کسی خاص ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے …

مزید پڑھیں »

65ء کی جنگ سے سیکھیں!

(الطاف حسن قریشی) میرے پوتے عزیزم ایقان حسن قریشی، جس میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ میری تحریریں جمع کرنے اور اُنہیں کتابی شکل دینے کا بےانتہا شوق اور غیرمعمولی لگن پائی جاتی ہے، نے دو سال پہلے وہ مضامین ترتیب دئیے، جو جنگ ِستمبر 1965ء کے بارے میں اُردو ڈائجسٹ میں شائع ہوئے تھے۔ میں دورانِ جنگ …

مزید پڑھیں »

پی ٹی آئی کا غیر حقیقی اور خیالی جہان

(زاہد حسین) جادوئی چھڑی سے کچھ نہیں بنا۔ تبدیلی کا وعدہ ڈراؤنے خواب میں بدل چکا ہے، لیکن خود کو مبارک باد دینے کا سلسلہ ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 8 ماہ کی حکمرانی اب تک ایک ایسا سبق بنی ہوئی ہے کہ کس طرح مسلسل غلطی پر …

مزید پڑھیں »