بدھ , 24 جنوری 2018

دلچسپ و عجیب

اٹلی : 100 باورچیوں نےدنیا کا سب سے طویل پیزا بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

روم(مانیٹرنگ رپورٹ) اٹلی میں پیزا کھانے کے شوقین افراد نے دنیا کا سب سے طویل پیزا بنا کر عالمی ریکارڈ بنا لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شہر نیپلز میں 100 باورچیوں نے 1853 میٹر لمبا پیزا بنا لیا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی تصدیق کردی کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا پیزا ہے۔اس ...

مزید پڑھیں »

چیونٹیوں کو بطور باڈی گارڈ رکھنے والا’’سولانم ڈلکمارا‘‘ نامی انوکھا پودا

لندن(خصوصی رپورٹ) ماہرین کے مطابق بہت سے پودے اپنی حفاظت کے لیے دیگر جانداروں کو بطور باڈی گارڈ رکھتے ہیں جن میں ایک سولانم ڈلکمارا نامی پودا بھی شامل ہے جس کی حفاظت کے لیے چیونٹیاں اس پر چمٹی رہتی ہیں۔ افریقہ، یورپ اور ایشیا میں پایا جانے والے پودا سولانم ڈلکمارا بٹرسویٹ نائٹ شیڈ کا پودا ہے جس کی ...

مزید پڑھیں »

آندھرا پردیش میں انوکھا سکول جہاں 28 جڑواں بچے زیر تعلیم ہیں

نئی دہلی(خصوصی رپورٹ)بھارت میں ایک ایسا انوکھا سکول ہے جہاں 28جڑواں لڑکے اور لڑکیاں زیر تعلیم ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک ایسا انوکھا سکول ہے جہاں زیر تعلیم طلبا میں سے 28جڑواں بہن بھائی ہیں سکول کے ترجمان سی مہیش کا کہنا ہے کہ ہمارے سکول کی منفرد خصوصیت ...

مزید پڑھیں »

چلی ، فرانکو لوئی فیراڈا کی شیروں کے پنجرے میں چھلانگ ، خود کشی کی کوشش

سان تیاگو(مانیٹرنگ ڈیسک)چلی کے مشہور سان تیاگو چڑیا گھر میں ایک شخص نے خودکشی کی خوفناک کوشش کی اور خود کو شیروں کے حوالے کرنے کے لیے ان کے پنجروں میں کو دیا لیکن شیروں کے بھنبھوڑنے کے باوجود اس شخص کو تشویشناک حالت میں بچالیا گیا اور شیروں کو گولی ماردی گئی۔سان تیاگو زو کے حکام نے بتایا کہ ...

مزید پڑھیں »

اُنگلیوں سے محروم پیانو بجانے والاماہر روسی نوجوان

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)ہاتھوں کی انگلیوں سے محروم روسی نوجوان انتہائی مہارت کے ساتھ پیانو بجا سکتا ہے جب کہ وہ پیانو بجانے کے کئی مقابلے بھی جیت چکا ہے۔روس سے تعلق رکھنے والا 16 سال الیکسی رومانوف نامی نوجوان پیدائشی طور پر ہاتھ کی انگلیوں سے محروم ہے۔ 2 سال قبل اس کے والدین نے موسیقی میں اس کی دلچسپی کو ...

مزید پڑھیں »

اب فون کے ذریعے اپنے خراٹوں کا پتا لگائیں

اکثر لوگوں کو نیند میں بولنے کی عادت یا بیماری ہوتی ہے لیکن چونکہ اس وقت انسان گہری نیند میں ہوتا ہے اس لیے اسے اس بات کا اندازہ نہیں ہوتا اور جب کوئی دوسرا اُسے اس کے بارے میں بتائے تو اسے حیران ہوتی ہے مگر اب اس مسئلے کو خود ہی حل کرنے کے لیے ’’سلیپ ٹالک ریکارڈر‘‘ ...

مزید پڑھیں »

بھارتی بھکاری جو لوگوں کو سود پر قرض دیتا ہے

پٹنہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے معاشرے میں عام طور پر بھکاری ایسے شخص کو سمجھا جاتا ہے جو اپنی ضروریات کے تحت دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلاتے ہیں لیکن بھارت میں ایک ایسا بھکاری بھی ہے جس کے سامنے کاروباری افراد سوالی بنتے ہیں۔ بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کا 33 سالہ پپو کمار پیدائشی طور پر معذور ہے اور کوئی ...

مزید پڑھیں »

شور کے بجائے آپ کی پسندیدہ خوشبو سے جگانے والا منفرد الارم کلاک تیار

پیرس(نامہ نگار) فرانسیسی کمپنی ایسا منفرد کلاک تیار کیا ہے جو اپنے شور سے جگانے کی بجائے آپ کی پسندیدہ دلکش خوشبو سے جگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔صبح وقت پر جاگنے کے لیے سب الارم کا استعمال کرتے ہیں، الارم کی تیز آواز جب سماعتوں سے ٹکراتی ہے تو آنکھ کھل جاتی ہے۔ ویسے آپ نے دیکھا ہو گا کہ ...

مزید پڑھیں »

اب روحو ں کی بھی شادی ہوا کرے گی

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک خاتون نے اپنےمردہ بیٹے کی شادی ایک مردہ لڑکی کی روح سے کروا دی ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبےشانژی میںایک خاتون نے اپنے مردہ بیٹے کی تنہائی دور کرنے کی غرض سے اس کی شادی ایک مردہ لڑکی کے بھوت سے کروا دی ہے۔ قصبے جیانگ میں گزشتہ ماہ ایک 15 سالہ ...

مزید پڑھیں »

قطر نے دنیا کی سب سے بڑی چابی بنا ڈالی

دوحہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے کئی ممالک اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کے لئے مختلف اور انوکھے ریکارڈز بناتے رہتے ہیں تاہم اسی مقصد کے لئے اب قطر نے بھی دنیا کی سب سے بڑی چابی بنا ڈالی ہے۔ یہ چابی قطر میں ہونے والے ایک کلچرل شو کے دوران نمائش کے لئے پیش ...

مزید پڑھیں »