پیر , 27 جنوری 2020

دلچسپ و عجیب

قد کے برابر لمبے بال،بھارتی لڑکی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں‌ شامل‌

گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات کی رہائشی ایک لڑکی کے غیر معمولی لمبے بالوں کے باعث اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کر لیا گیا۔ 16 سالہ نیلانشی پاٹل کے بالوں کی لمبائی اس کے قد کے برابر 5 فٹ 7 انچ ہے۔ بچپن سے ہم کہانیوں میں ریپونزل نامی شہزادی کی کہانی پڑھتے آئے ہیں، جسے …

مزید پڑھیں »

طوطے نے مالک کی عدم موجودگی میں ایمیزون سے اشیا کا آرڈر دیدیا

برکشائر(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جس میں طوطے نے مالک کی عدم موجودگی میں آواز کی ہدایت پر کام کرنے والے ایمیزون اسسٹنٹ ’ایلیکسا‘ پر بول کر کئی چیزیں گھر پر منگوانے کی کوشش کی۔ واضح رہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں گوگل اور ایمیزون اسسٹنٹ قریباً ہر گھر میں ہوتے ہیں اور انہیں کئی کاموں …

مزید پڑھیں »

دبئی میں 13 سالہ بھارتی بچہ سافٹ ویئر کمپنی کا مالک بن گیا

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں 13 سالہ بھارتی بچہ سافٹ ویئر کمپنی کا مالک بن گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ادیتھا راجیش نے 9 برس کی عمرمیں بوریت کو دورکرنے کیلیے ازراہ شغل پہلی موبائل ایپ بنائی۔ بعد ازاں انھوں نے اپنے کلائنٹس کے لیے باقاعدہ معاوضے پر کام شروع کیا اورویب سائٹ سمیت ان کے لوگوز ڈیزائن کرنا شروع کردیے۔ اس …

مزید پڑھیں »

پاکستان، گدھوں کی تعداد کے حوالے سے دنیا میںتیسرا بڑا ملک بن گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دنیا میں گدھوں کی تعداد کے حوالے سے تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں گدھوں کی تعداد روز بروز بڑھنا شروع ہو گئی ہے جس کے بعد صرف لاہور شہر میں گدھوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ حکومت نے گدھوں کی بہتر صحت کیلئے ڈونکی …

مزید پڑھیں »

منگیتر کو بے وقوف کہنے پر نوجوان کو جیل کی ہوا کھانی پڑ گئی

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں منگیتر کو واٹس ایپ پر مذاق میں بے وقوف (ایڈیٹ) کہنے والے شخص کو جیل ہوگئی۔اماراتی میڈیا کے مطابق ایک نوجوان نے اپنی ہونے والی شریک حیات کو واٹس ایپ پر ’ایڈیٹ‘ کا پیغام بھیجا جس پر لڑکی نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ ملزم نے عدالت میں …

مزید پڑھیں »

20 سال سے روزانہ 12 گھنٹے تک پانی میں رہنے والی خاتون

مغربی بنگال(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں 65 سالہ ایک انوکھی خاتون بلا ناغہ طلوع آفتاب سے رات کی تاریکی پھیل جانے تک سارا وقت گھر کے نزدیک واقع جھیل میں گزارتی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست بنگال کے ایک مغربی گاؤں کی رہائشی ضعیف خاتون عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہیں جس کے علاج کے …

مزید پڑھیں »

روزانہ ہاتھوں اور پاؤں پر 3 کلومیٹر رینگ کر اسکول جانے والا بچہ

انڈو نيشيا(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کے بچے اسکول جانے میں نخرے دکھائیں تو انہیں یہ خبر پڑھ کر سنائیں کہ انڈونیشیا میں علم کا شیدائی ایک ایسا بچہ بھی ہے جو اپنی معذوری کی بنا پر چل کر اسکول نہیں جاسکتا تاہم وہ اپنے ہاتھ اور پیروں پر گویا شیرخوار بچے کی طرح روزانہ اسکول جاتا ہے۔ آٹھ سالہ مخلص …

مزید پڑھیں »

دکان سے کپڑے چرائیں اور انعام بھی پائیں،حیرت انگیز اعلان

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں کپڑوں اور دیگر اشیا کی ایک بڑی دکان کی مالکن نے ماہر چوروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کی دکان سے لباس چوری کریں، ان میں سے تین کپڑے اپنے پاس رکھیں اور اپنی کوشش کے بدلے فی گھنٹہ 8 ہزار روپے (64 ڈالر) رقم بھی کمائیں۔ اس چوری کے عوض خاتون نے شرط …

مزید پڑھیں »

بیٹی کو اٹھائے فرائض کی انجام دہی میں مصروف پشاور کی خاتون افسر کے چرچے

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارا تواب عمر حال ہی میں اُس وقت توجہ کا مرکز بنیں، جب صوبائی دارالحکومت میں تجاوزات اور دکانداروں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپنے دورے کے دوران وہ اپنی 5 ماہ کی بیٹی کو کاندھے سے لگائے فرائض کی انجام دہی میں مصروف نظر آئیں۔سارہ تواب نے گزشتہ روز پشاور …

مزید پڑھیں »

نوعمر لڑکے چھوٹا طیارہ چرا کر لے اڑے

سالٹ لیک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست یوٹاہ میں تھینکس گِونگ ڈے پر ایک عجیب واقعہ پیش آیا جس میں دو نوعمر لڑکوں نے ایک فلائنگ کلب کے رن وے پر کھڑے ایک طیارے پر کسی اجازت کے بغیر بیٹھے اور اسے اڑا کرلے گئے۔ تاہم کچھ دیربعد اس طیارے کو انہوں نے بحفاظت اتارلیا جس کے بعد دونوں کو گرفتار کرلیا …

مزید پڑھیں »