ہفتہ , 11 جولائی 2020

دلچسپ و عجیب

کورونا لاک ڈاؤن میں مفت، چھوٹے اور موبائل کتب خانوں کی مقبولیت میں اضافہ

فینکس: امریکا میں مارچ کے لاک ڈاؤن کےبعد لوگوں نے اپنے اپنے انداز سےموبائل اور مفت لائبریریوں کا اجرا کردیا ہے۔ ان میں کرسچیان گیل شامل ہیں جو لایبریری میں کام کرتی ہیں اور انہوں نے گاڑی کی ڈکی ، پارکوں میں چھوٹے خانوں اور شیشے والے کیسوں میں کتابیں رکھنا شروع کردیں۔اگرچہ کئی برس سے پارکوں اور عوامی مقامات …

مزید پڑھیں »

آسٹریلیا میں 8 فٹ بلند کینگرو اور 20 فٹ لمبی چھپکلی کی ہڈیاں دریافت

کوئنز لینڈ: ماہرین نے دنیا کے سب سے بڑے کینگروکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فٹ بلند اور 600 پونڈ ( 274 کلوگرام) وزنی یہ جانور اب سے 40 ہزار سال قبل آسٹریلیا میں موجود تھا ۔ اس بات کا اعلان کوئنزلینڈ میوزیم کے ماہرِ معدومیات اسکاٹ ہوکنل نے کیا ہے ۔ان کے مطابق یہ دنیا کا سب …

مزید پڑھیں »

سخی گاہک نے ہیئرڈریسنگ عملے کو 6 ہزار ڈالر کی ٹپ دیدی

ڈینور: امریکا میں ایک سخی گاہک نے مہینوں بعد کھلنے والی ہیئر ڈریسنگ دکان پر اس کے بال تراشنے والے شخص کو نہ صرف ڈھائی ہزار ڈالر کی ٹپ دی بلکہ جاتے ہوئے دیگر عملے کو مزید 3300 ڈالر بھی دیئے۔ اس سخاوت پر دکان کے عملے کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔اتوارکے روز یہ واقعہ ڈینور یونیورسٹی میں ایک دوکان …

مزید پڑھیں »

2 سال کی عمر میں اغوا کیا جانے والا بچہ 32 سال بعد والدین کو مل گیا

چین میں ایک ہوٹل کے باہر سے اغوا کیا جانے والا بچہ بلآخر 32 سال بعد والدین کو مل گیا۔ 32 سال قبل 1988 میں چینی بچے ماؤ ین کو ایک ہوٹل کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا اور اس وقت اس کی عمر 2 برس تھی، اغوا کیے جانے کے بعد اس لڑکے کو ایک بے اولاد جوڑے کو …

مزید پڑھیں »

ویت نام کی جناتی ڈبل روٹیاں سوشل میڈیا پر مقبول

ویت نام: پاکستان اور افغانستان کے تندور پر نصف سے ایک میٹر کی روٹیاں اور چپاتیاں مل جائیں گی لیکن ویت نام میں ایک میٹر تک کی ڈبل روٹیاں عام دستیاب ہیں۔سب سے پہلے ان ڈبل روٹیوں کو برائٹ سائیڈ نامی ویب سائٹ نے پوسٹ کیا اور اس کے بعد ویت نامی سلائس کے بڑے بڑے ٹکڑے ہر سوشل میڈیا …

مزید پڑھیں »

لپ اسٹک کا بادشاہ: چین میں لپ اسٹک برانڈ مشہور کرنے والا مرد ماڈل

بیجنگ: چین میں دنیا کی مہنگی ترین لپ اسٹک کی آزمائش اور انہیں مشہور کرنے کی ذمے داری کسی خاتون ماڈل کی بجائے ایک مرد وی لاگر پر ہے جو اپنی مہارت کی بنا پر ’کنگ آف لپ اسٹک‘ یا ’آئرن لپس‘ کہلاتے ہیں۔لائی چیاقی مہنگے ترین برانڈز کے لپ اسٹک آزماتے ہیں اور اس کے بدلے بہت سی رقم …

مزید پڑھیں »

آدمی میں کمر کی تکلیف کے معائنے کے بعد 3 گردوں کا انکشاف

بہت سے انسانوں میں پیدائشی طور پر کچھ خامیاں ہوتی ہیں لیکن حال ہی میں ایک برازیلین شخص کی کمر میں درد کی تکلیف کے معائنے کے بعد ایک انوکھی چیز سامنے آئی جس سے ڈاکٹرز بھی تذبذب کا شکار ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں ایک 38 سالہ آدمی کی کمر …

مزید پڑھیں »

بیوی پر بدچلنی کا شک، شوہرنے قرنطینہ سینٹر سے فرار ہو کر بیوی کا ہاتھ کا ٹ دیا، انتہائی افسوسناک واقعہ

نئی دہلی : بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں قرنطینہ سینٹر میں رہنے والے ایک شخص نے بیوی کے بدچلن ہونے کے شک پر سینٹر سے بھاگ کر اپنی بیوی کا ہاتھ کاٹ دیا۔کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بھارت میں مارچ سے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے دوران شادی شدہ خواتین کے ساتھ تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھا …

مزید پڑھیں »

فیس بک پر 18 لاکھ صارفین چیونٹیوں کا روپ اختیار کرگئے

واشنگٹن: فیس بک پر ایک گروپ بنایا گیا ہے جہاں لاکھوں لوگ خود کو چیونٹٰی سمجھتے ہیں اور اسی کی طرح کا برتاؤ کرتے ہیں۔ یہ لوگ چیونٹیوں کے گھر یعنی کالونی میں رہتے ہیں اور اپنی ملکہ چیونٹٰی کی پوجا کرتے ہیں۔فیس بک ’آنٹ گروپ‘ جون 2019 میں بنایا گیا تھا اور مارچ 2020 تک اس کے اراکین مشکل …

مزید پڑھیں »

‘ارتغرل’ کے مداحوں نے ڈرامے میں کوہلی اور عثمان شنواری کا ہم شکل ڈھونڈ لیا

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر حال ہی میں نشر کیے جانے والے شہرہ آفاق ڈرامے ارتغرل کے ہر جگہ چرچے ہو رہے ہیں۔ترکی سمیت دنیا کی مختلف زبانوں میں ڈب کر کے چلایا جانے والا ڈرامہ ارتغرل پاکستان میں ترکی سے بھی زیادہ مقبول ہو رہا ہے۔پاکستان میں ارتغر ل کی …

مزید پڑھیں »