ہفتہ , 20 اپریل 2024

افغانستان

یوکرین کی وجہ سے دنیا افغانستان کو نہ بھولے: اقوام متحدہ

کابل: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کے سربراہ فیلیپو گرانڈی نے بدھ کو اپنے دورہ افغانستان میں کہا کہ روس کے یوکرین پر حملے کی وجہ سے کہیں دنیا افغانستان کو بھول نہ جائے اور یہ کہ اس کی انسانی امداد نظر انداز کرنا خطرناک ہو گا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی …

مزید پڑھیں »

خواتین کو مذہبی حقوق دینے کے لئے پرعزم ہیں، افغان حکومت

کابل: خواتین کے عالمی دن کے موقع پرافغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ حکومت خواتین کومذہبی حقوق دینے کے لئے پرعزم ہے۔ افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےعالمی یوم خواتین کے موقع پرٹویٹ میں کہا کہ افغان خواتین کوشریعت کے مطابق حقوق دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ The Islamic Emirate’s spokesman Zabihullah Mujahid …

مزید پڑھیں »

افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی پہلی بار واضح تصاویر سامنے آ گئیں

کابل: افغانستان کے وزیر داخلہ اور حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی پہلی بار منظر عام پر آ گئے۔ سراج الدین حقانی کی آج سے پہلے کئی سالوں سے صرف ایک ہی تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش تھی جس میں بھی ان کا چہرہ واضح طور پر نظر نہیں آ رہا تھا۔ تاہم اب امارت اسلامی افغانستان …

مزید پڑھیں »

افغان تارکین وطن کی طالبان حکومت پر قطر میں زندگی کو ترجیح

دوحہ: قطر کے آرام دہ ٹاؤن ہاؤسز میں مفت کھانے اور وائی فائی پر سرفنگ کا لطف اٹھاتے ہوئے، افغانستان سے فرار ہونے والوں نے طالبان کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے کہ افغان تارکین وطن انتہائی نامساعد حالات میں رہ رہے ہیں۔ ’اے ایف پی‘ کی شائع رپورٹ کے مطابق ایک غیر یقینی مستقبل کے باوجود دوحہ …

مزید پڑھیں »

عام شہریوں اور نمازیوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں، طالبان کا پشاور دھماکے پر ردعمل

کابل: افغانستان میں طالبان حکومت نے پشاور کی جامع مسجد میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد شہید اور 190 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اس واقعے پر افغان طالبان نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ طالبان …

مزید پڑھیں »

داعش خراسان کے بانی رکن نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

کابل: افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے سامنے دہشت گرد گروپ داعش خراسان کے بانی اراکین میں سے ایک نے ہتھیار ڈال دیے۔ یہ پیشرفت افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران سامنے آئی جس میں سیکیورٹی افسران اور طالبان کے مقامی حکام نے شرکت کی۔ معروف سابق طالبان رہنما اور داعش خراسان کے علاقائی …

مزید پڑھیں »

افغانستان میں امریکہ مخالف مظاہرہ

کابل: افغانستان کے عوام نے امریکہ کی جانب سے افغانستان کے عوام کے اثاثوں کو منجمد کرنے کے خلاف بامیان صوبے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے جن کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے امریکہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے افغانستان کے عوام کے اثاثوں کو واپس دینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین …

مزید پڑھیں »

یونیسیف کا افغان اساتذہ کو دو ماہ کیلئے وظیفہ ادا کرنے کا اعلان

کابل: طالبان حکومت پر منڈلاتی پابندیوں کی وجہ سے ملک معاشی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے، ایسے میں بچوں کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان کے اساتذہ کو ماہانہ وظیفہ ادا کرے گی۔ گزشتہ سال اگست میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ملک بھر کے بیشتر اسکول …

مزید پڑھیں »

افغانستان کے حالات کے بارے میں طالبان اور یورپی یونین کے نمائندوں کے درمیان گفتگو

قطر: قطر میں طالبان کے وفد نے یورپی یونین کے نمائندوں سے انسانی حقوق، صحت اور تعلیم سے متعلق مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔ قطر اور پاکستان، طالبان حکومت کے سب سے بڑے حامی ہیں اور گذشتہ چھے برسوں کے دوران یہ ممالک طالبان کو مضبوط بنانے اور عالمی برادری سے تسلیم کرانے کے لئے کئی اجلاسوں اور ملاقاتوں …

مزید پڑھیں »

افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں خوفناک دھماکا

کابل: افغانستان کے صوبے بدغیث کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں ایک نمازی شہید اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بدغیث کے دارالحکومت کی ایک مسجد میں دھماکا ہوا ہے۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس پاس کی عمارتیں لرز اُٹھیں اور گاڑیوں کے شیشے …

مزید پڑھیں »