جمعہ , 19 اپریل 2024

افغانستان

عبداللہ عبداللہ نے افغان صدارتی انتخابات جیتنے کا دعویٰ کردیا

کابل: افغانستان میں صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے تاہم افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے صدارتی انتخابات جیتنے کا دعویٰ کردیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے چیف ایگزیکٹو اور صدارتی انتخابات میں صدر اشرف غنی کے حریف امیدوار عبداللہ عبداللہ نے الیکشن میں اپنی جیت کا دعویٰ کردیا ہے۔ صدارتی امیدوار …

مزید پڑھیں »

افغانستان میں ووٹنگ کا عمل مکمل

کابل: افغانستان میں سنیچر کو صدارتی الیکشن میں ووٹ ڈالے گئے ۔ افغانستان کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ صدارتی انتخابات میں ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی اور شام پانچ بجے تک جاری رہی۔پولنگ کے لئے سہ پہر تین بجے تک کا وقت مد نظر رکھا گیا تھا لیکن اس میں دو گھنٹے کی توسیع کی گئی …

مزید پڑھیں »

افغانستان کے شہر قندھار میں اسپتال کے قریب ٹرک میں دھماکہ، 20 افراد جاں بحق

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے شہر قندھار میں اسپتال کے قریب ٹرک میں دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 85 زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ طالبان نے اسپتال کے قریب ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں اسپتال …

مزید پڑھیں »

افغان طالبان نے امریکا کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کر دی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان نے امریکا کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر امریکی صدر ٹرمپ مستقبل میں امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنا چاہیں تو ان کے دروازے کھلے ہیں۔بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں طالبان کے امن مذاکرات کے سربراہ شیر محمد عباس ستانکزئی نے افغانستان میں امن کے لیے صرف مذاکرات …

مزید پڑھیں »

صدر اشرف غنی کی انتخابی ریلی کے قریب دھماکے میں 24 افراد جاں بحق;متعدد زخمی

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے شمالی صوبہ پروان میں صدر اشرف غنی کی انتخابی ریلی کے قریب دھماکے میں 24 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق پروان کے دارالحکومت چاریکار میں صدر اشرف غنی کی قیادت میں ریلی نکالی جارہی تھی کہ اس دوران ایک زوردار بم دھماکا ہوا۔ حملے میں 24 افراد جاں …

مزید پڑھیں »

امریکا کے افغانستان پر فضائی حملے؛طالبان کے 2 ‘خودساختہ گورنر’ ہلاک

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)  امریکا کے فضائی حملے کی مدد سے افغان سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے 2 صوبائی ‘خودساختہ گورنر’ ہلاک کردیے۔واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں ناکامی کے بعد دونوں جانب سے حملوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ کابل کے سینیئر سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہفتے کی رات ہونے …

مزید پڑھیں »

افغان حکومت کا امریکا اور طالبان کے مابین ممکنہ معاہدے کے بارے میں خدشات کا اظہار

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان حکومت نے امریکا اور طالبان کے مابین ممکنہ معاہدے کے بارے میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکام کو اس حوالے سے لاحق خطرات کے بارے میں مزید معلومات جاننے کی ضرورت ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد رواں ہفتے کابل میں تھے جس دوران انہوں نے افغان حکام کو معاہدے کی تفصیلات …

مزید پڑھیں »

امریکا اور طالبان کے درمیان امن سمجھوتے کا مسودہ تیار

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور طالبان کے درمیان امن سمجھوتے کا مسودہ تیار ہو گیا، فریقین جلد دستخط کرینگے۔زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ امن معاہدے کے بعد امریکا افغانستان میں 5 فوجی اڈے خالی کر دیگا، ان اڈوں سے 5 ہزار امریکی فوجی واپس بلا لیے جائیں گے، طالبان نے سمجھوتے کی خلاف ورزی کی تو فوجیوں کا انخلاء …

مزید پڑھیں »

کابل: طالبان کے حملے میں 16 افراد ہلاک، 119 زخمی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں رات گئے طالبان کے حملے میں 16 افراد ہلاک اور 119 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق متعدد عالمی تنظیموں کے دفاتر اور گیسٹ ہاؤسز پر مشتمل ‘گرین ویلج’ نامی کمپاؤنڈ سے گھنے کالے بادل آسمان کی جانب اٹھتے دیکھے گئے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد …

مزید پڑھیں »

سیکورٹی ادارے محرم میں عزادارن حسین ع کو مکمل پرامن ماحول فراہم کریں : افغان صدر

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صدر نے علمائے اسلام سے اپیل کی ہے کہ وہ عاشورائے حسینی سے ملک میں اتحاد و یکجہتی مضبوط بنانے کے لئے استفادہ کریں۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کابل میں تحریک عاشورا کے زیرعنوان منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے عاشورا اور تحریک امام حسین ع کی عظمت و اہمیت کی جانب اشارہ …

مزید پڑھیں »