ہفتہ , 20 اپریل 2024

افغانستان

طالبان کو افغان حکومت کے ساتھ ‘سنجیدہ مذاکرات’ کرنے چاہیئں، اشرف غنی

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)  افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ طالبان کو ان کی حکومت سے ‘سنجیدہ مذاکرات’ کے عمل میں شریک ہونا چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق سرکاری ٹی وی چینل پر صدارتی محل سے نشر ہونے والے خطاب میں اشرف غنی نے کہا کہ ‘میں طالبان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ …

مزید پڑھیں »

طالبان سے مذاکرات میں امریکی فوج کے انخلا کا کوئی معاہدہ طے نہیں پایا: زلمے خلیل زاد

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات سے متعلق افغان صدر اشرف غنی کو تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ طالبان اور امریکا کے درمیان امریکی فوج کے انخلا کا کوئی معاہدہ طے نہیں پایا۔ افغان صدارتی محل سے جاری بیان میں زلمے خلیل …

مزید پڑھیں »

مزار شریف : پاکستانی قونصل خانے پر حملہ ناکام، خاتون بم سمیت گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے شہر مزار شریف میں پاکستانی قونصل خانے پر حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ پاکستانی سفارتخانے کے مطابق مزار شریف میں واقع پاکستانی قونصل خانے میں افغان خاتون دستی بم لے جانے کی کوشش کر رہی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ دستی بم خاتون کے بیگ میں تھا جو تلاشی کے دوران برآمد کیا گیا جب …

مزید پڑھیں »

امریکا افغانستان کو دہشت گردی کی آماجگاہ بننے سے روکنے کے لیے سنجیدہ ہے؛امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپو نے دوحہ مذاکرات کوحوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت اور دلچسپی رکھنے والی تمام قوتوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں، امریکا افغانستان کو دہشت گردی کی آماجگاہ بننے سے روکنے اور فورسز کی واپسی کے لیے سنجیدہ ہے۔ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ٹویٹ کیا ہے کہ افغان …

مزید پڑھیں »

قطر میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات چھٹے روز اختتام پذیر

دوحا (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات چھٹے روز اختتام پذیر ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہوئی، معاہدے میں 18 ماہ کے اندر افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا پر اتفاق کیا گیا۔قطر میں طالبان امریکا کے درمیان 6 روز سے جاری مذاکرات اختتام پذیر ہو گئے۔ مذاکرات میں 17 …

مزید پڑھیں »

افغانستان : 2014 سے آج تک 45 ہزار سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے، اشرف غنی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ان کے دور صدارت میں ستمبر 2014 سے اب تک 45 ہزار افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی نے کہا کہ جب سے انہوں نے صدر کا منصب سنبھالا ہے اس وقت سے سیکیورٹی فورسز کے 45 ہزار اہلکار …

مزید پڑھیں »

دوحہ :طالبان اور امریکہ مذاکرات جاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات دو دن میں نمٹنے کے بجائے پانچ دن بعد بھی نامکمل رہے۔ دوحہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایک ایسے معاہدے پر کام کیا جا رہا ہے جس کے تحت 17 سال سے افغانستان میں تعینات امریکی فوج شاید گھر لوٹ جائے۔ اِس کے بدلے وہ چاہتے ہیں کہ اِس …

مزید پڑھیں »

ملا عبدالغنی برادر قطر سیاسی دفتر کے سربراہ مقرر:طالبان

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان نے ملا عبدالغنی برادر کو قطر میں اپنے سیاسی دفتر کے سربراہ کے طور پر تعینات کردیا۔افغانستان میں 17 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور اسے مزید مؤثر بنانے کے لیے طالبان میں قطر میں کھولے گئے اپنے سیاسی دفتر کی ذمہ داری ملاعبدالغنی …

مزید پڑھیں »

افغانستان : فائرنگ سے امریکی فوجی کی ہلاکت

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)نیٹو نے افغانستان میں ایک امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ذرائع کے مطابق افغانستان میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا۔ نیٹو نے منگل کو ایک بیان جاری کر کے کہا کہ افغانستان میں فائرنگ سے ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا جس کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔اس وقت افغانستان میں تقریبا …

مزید پڑھیں »

طالبان کا افغان انٹیلی جنس بیس پر حملہ، 126 اہلکار ہلاک

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان نے افغان انٹیلی جنس ایجنسی کی بیس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 126 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبہ وردک میں طالبان نے انٹیلی جنس کی بیس پر صبح سویرے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر فوج کے 12 اہلکاروں کی …

مزید پڑھیں »