جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکہ

افغان لوگوں کو قتل کرنیکا بیان،اشرف غنی نے ٹرمپ سے وضاحت مانگ لی

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے افغانستان میں ’’ایک کروڑ لوگوں کو قتل نہیں کرنا چاہتے‘‘ کے بیان کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے امریکی صدر سے وضاحت مانگ لی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ امریکا کو ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان سے متعلق اس بیان پر وضاحت کرنی چاہیے جس میں …

مزید پڑھیں »

امریکی ایوان نمائندگان کی مسلم رکن نے ملک کی موجودہ صورت حال کو سرطان زدہ قرار دے دیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ایوان نمائندگان کی مسلم رکن نے ملک کی موجودہ صورت حال کو سرطان زدہ قرار دے دیا ہے۔الجزیرہ ٹیلی ویژن کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے امریکی ایوان نمائندگان کی مسلم رکن الہان عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں اندرونی اختلافات شروع ہی سے رہے ہیں لیکن آج ہم اس سرطان کو مزید خطرناک شکل اختیار کرتے …

مزید پڑھیں »

ٹرمپ اور وزیراعظم کی ملاقات عالمی میڈیا میں بھی سر فہرست

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ملاقات عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں میں سرفہرست رہی۔امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی شہ سرخی تھی کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں امریکی صدر نے پاکستان کے ساتھ افغان امن مذاکرات میں تیزی کے لیے معاونت کے وجہ سے پاکستان کے ساتھ تناؤ کم کرنے کی …

مزید پڑھیں »

وزیراعظم کی کیپٹل ہل آمد پر اراکین کانگریس کا شاندار استقبال، اردو میں خوش آمدید کہا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی کیپٹل ہل آمد پر اراکین کانگریس نے شاندار استقبال کیا اور پاکستان کی قومی زبان اردو میں خوش آمدید کہا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کیپٹل ہل میں کانگریس اراکین سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے، جبکہ پاکستان کاکس شیلا جیکسن نے بھی عمران خان کا بھرپور استقبال …

مزید پڑھیں »

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پینٹاگون کا دورہ، گارڈ آف آنر پیش

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹر پینٹا گون کا دورہ کیا، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل جوزف ڈین فورڈ نے آرمی چیف کا استقبال کیا جس کے بعد انھیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جب پینٹا گون …

مزید پڑھیں »

وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ کے مابین ملاقات کا اعلامیہ جاری

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، وزیراعظم نے گزشتہ روز صدر ٹرمپ سے تفصیلی ملاقات پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ افغانستان کے سیاسی حل پر اتفاق سے علاقائی امن واستحکام کو فروغ ملے گا۔ اعلامیے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران …

مزید پڑھیں »

وزیراعظم کی سپیکر امریکی ایوان نمائندگان نینسی پلوسی سے ملاقات

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ اہم امور پر بات چیت ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے امریکی کانگریس اراکین سے خطاب کے بعد سپیکر ایوان نمائندگان نینسی پلوسی سے ملاقات کی جس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے نینسی پلوسی نے کہا …

مزید پڑھیں »

مارک ایسپر امریکا کے نئے سیکریٹری دفاع مقرر

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سینیٹ نے سابق فوجی مارک ایسپر کو سیکریٹری دفاع مقرر کرنے کی تصدیق کردی ہے جس کے ساتھ ہی پنٹاگون کو 7ماہ کے طویل وقفے کے بعد نیا سربراہ مل گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق سیکریٹری دفاع جیمز میٹس کو مشرق وسطیٰ اور افغانستان کے حوالے سے پالیسیوں میں اختلاف پر عہدے سے برطرف کردیا تھا …

مزید پڑھیں »

وزیراعظم اور امریکی صدر کی ملاقات ، وائٹ ہاؤس کااعلامیہ جاری

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات کا وائٹ ہاؤس نے اعلامیہ جاری کردیا۔وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ،پاکستان اور امریکا کے درمیان یہ 4 برس بعد سربراہان کی سطح پر رابطہ ہوا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے …

مزید پڑھیں »

امریکا نے تارکین وطن کی فوری بے دخلی کیلئے نئے قوانین لانے کی تیاری کرلی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے تارکین وطن کی فوری طور پر بے دخلی کے لیے نئے قوانین لانے کی تیاری کرلی۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکا کی جانب سے نئے قانون کے تحت بے دخلی پر تارکین وطن کو امیگریشن عدالتوں سے بھی رجوع کرنے کا اختیار نہیں ہوگا۔نئے قوانین کے تحت کاغذات نہ رکھنے والے ایسے تارکین …

مزید پڑھیں »